ترکی زبان میں ادارہ انڈپینڈنٹ کی ویب سائٹ کا محدود اجرا

معروف برطانوی میڈیا گروپ انڈپینڈنٹ دنیا کی مختلف زبانوں میں اپنی سروس کا آغاز کرنے جا رہا ہے، جب کہ عربی اور ترکی میں اجرا کر دیا گیا ہے۔

معروف برطانوی میڈیا گروپ انڈپینڈنٹ دنیا کی مختلف زبانوں میں اپنی سروس کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں انڈپینڈیٹ ترکی کی ویب سائٹ سافٹ لانچ کر دی گئی ہے۔

سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹینگ گروپ (SRMG) کی ریاض سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق ترکی زبان پر مشتمل ویب سائٹ www.independentturkish.com  سوموار کو محدود پیمانے پر لانچ کر دی گئی۔

SRMG نے برطانوی ادارے ’دی انڈپینڈنٹ‘ کے ساتھ اس ویب سائٹ کو عربی، ترکی، اردو اور فارسی میں لانچ کرنے کی غرض سے معاہدہ کیا تھا۔

’انڈپینڈنٹ ترکی‘ کا اجرا اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ ہے۔

سینئر ترک صحافی اور تجزیہ نگار محمد زاہد گل کو ’انڈپینڈنٹ ٹرکی‘ میں بطور ایڈیٹر انچیف مقرر کیا گیا ہے۔

انڈپینڈنٹ ترکی کا دفتر استنبول میں قائم  کیا گیا ہے۔

کئی معروف اور تجربہ کار صحافی اس منصوبے کا حصہ بن چکے ہیں۔ محمد زاہد گل صحافت کی دنیا میں معتبر نام ہیں جو بطور تجربہ کار صحافی، سیاسی تجزیہ نگار اور ٹی وی پروڈیوسر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ترک اور عرب سیاسی تعلقات پر ان کی گہری نظر رہی ہے۔

انڈپینڈنٹ ترکی ترکی میں SRMG کا دوسرا منصوبہ ہے، اس سے قبل یہ گروپ ترک اخبار الشرق الاوسط کی ویب سائٹ میں بھی اشتراک کر چکا ہے۔

اس موقعے پر SRMG کے چیرمین عبدالرحمٰن الرویتع نے اپنے پیغام میں کہا کہ انڈپینڈنٹ ترکی کا اجرا ہمارے کثیر اللسانی منصوبے کا دوسرا مرحلہ ہے۔ ہم نئی ویب سائٹ کے اجرا کے بارے میں نہایت پُرجوش ہیں اس سے ترکی زبان کے قارئین کو دنیا بھر کے بارے میں متنوع اور انتہائی باوثوق خبروں کی رسائی میں مدد ملے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس منصوبے سے خطے میں مواد کی تخلیق کو بہتر بنایا جا سکے گا۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا