شوق کا مول نہیں: انوکھا قرآن میوزیم

اس انوکھے میوزیم میں قرآن کے ہزاروں نادر و نایاب نسخے موجود ہیں جن میں سے بعض سینکڑوں برس پرانے ہیں۔

(انڈپینڈنٹ اردو کی خصوصی سیریز ’شوق کا مول نہیں‘ کی پہلی لڑی)

’میں نے قرآن جمع کرنے کے شوق میں اپنی مہنگی ترین جائیدادیں بیچ دیں۔ میرے بیوی بچے اور خاندان کے دوسرے افراد مجھ سے خوش نہیں ہیں، لیکن جب میں قرآن کا کوئی نیا نسخہ دیکھتا ہوں تو میرے دل کی کلی کھل جاتی ہے۔‘

یہ کہنا ہے اسلام آباد کی ایک نواحی بستی میں قرآن میوزیم کے خالق زاہد پرویز بٹ کا جنہوں نے ایک خصوصی عمارت میں قرآن کے ہزاروں نادر و نایاب نسخے اکٹھے کر رکھے ہیں۔

یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس میوزیم میں کتنے قرآن ہیں کیوں کہ یہ مختلف عمارتوں کی مختلف منزلوں پر بکھرے ہوئے ہیں اور ان میں سے بہت سے پیٹیوں میں بند ہیں، تاہم خود زاہد پرویز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک لاکھ سے زیادہ قرآن موجود ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے پاس موجود قرآنی نسخوں کا سائز ایک انچ سائز سے لے کر دس فٹ تک ہے، اور وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس آٹھویں صدی عیسوی سے لے کر 21ویں صدی تک کا ذخیرہ موجود ہے۔

زاہد پرویز بٹ کے نسخوں کی نمائش ملک کے کئی حصوں میں ہو چکی ہے اور اب وہ بین الاقوامی نمائش کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو