فورنزک ماہرین بھیجنے کے لیے پاکستان کی سری لنکا سے بات چیت

پاکستان بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں اور خود کش بمباروں کی شناخت کرنے میں سری لنکا کو مدد فراہم کرسکتا ہے: فورنزک ماہر۔

سری لنکا  بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 360 تک پہنچ چکی ہے۔روئٹرز فوٹو

 وزیراعظم عمران خان نے کولمبو میں بدترین بم دھماکوں کے بعد سری لنکن حکومت کو پاکستان کی مکمل حمایت اور ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عمران خان نے بدھ کو سری لنکا کے وزیراعظم انیل وکرما سنگھے سے ٹیلی فون پر بات چیت میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

گذشتہ اتوار کو سری لنکا کے تین گرجا گھروں اور چار پرتعیش ہوٹلوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 360 تک پہنچ چکی ہے۔

ادھر، لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی تین رکنی فورنزک ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ہمایوں تیمور نے بتایا کہ وہ ان دھماکوں کی تحقیقات میں تعاون کے حوالے سے سری لنکن حکام سے رابطے میں ہیں اور ہلاک شدگان کی شناخت اور جائے وقوعہ کے معائنے کے لیے سائنسی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈاکٹر تیمورنے عرب نیوز کو بتایا کہ سری لنکن حکام نے ان کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ ’سری لنکا کے محکمہ صحت کو بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کے بعد لاشوں کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں اور خود کش بمباروں کی شناخت کرنے میں سری لنکا کو مدد فراہم کرسکتے ہیں۔‘

ڈاکٹر تیمور کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کو آگاہ کر دیا ہے، جنہوں نے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دیتے ہوئے پنجاب کے محکمہ صحت کو بتا دیا ہے۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ صحت کے حکام کو اس حوالے سے وزارت خارجہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد فورنزک ٹیم فوری طور پر کولمبو کے لیے روانہ کر دی جائے گی۔

ماہر سائنس دانوں اور جدید ترین مشینوں سے لیس پنجاب کی فورنزک لیب کا شمار دنیا کی بہترین فورنزک لیبزمیں ہوتا ہے ۔ یہ لیب ڈی این اے سیمپلنگ اور ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ہزاروں کیس حل کرچکی ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان