’جاسوسی‘ کے الزام میں گدھ گرفتار

دو سالہ گدھ نیلسن خوراک کی تلاش میں بلغاریہ سے سفر کرتا ہوا یمن کے شہر طعز پہنچا، جہاں یہ خیال کیا گیا کہ یہ حوثی باغیوں کی طرف سے بھیجا گیا جاسوس ہے۔

بھارت کی جانب سے کئی مرتبہ پاکستان کے ’جاسوس‘ کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے، لیکن یہ روایت صرف یہیں نہیں پائی جاتی۔ حال ہی میں جنگ زدہ یمن میں بھی ایک گدھ کو ’جاسوسی‘ کے الزام میں دھر لیا گیا۔

دو سالہ نیلسن کی ٹانگ پر جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیم فنڈ فار وائلڈ فلورا اینڈ فوانا (ایف ڈبلیو ایف ایف) نے ٹریکنگ ڈیوائس لگا رکھی تھی۔

یہ گدھ خوراک کی تلاش میں بلغاریہ سے سفر کرتا ہوا یمن کے شہر طعز پہنچا، جہاں یہ خیال کیا گیا کہ یہ حوثی باغیوں کی طرف سے بھیجا گیا جاسوس ہے۔

بس پھر کیا تھا، بیچارے گدھ کو جاسوسی کے الزام میں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی۔

اطلاع ملنے پر ایف ڈبلیو ایف ایف کے یمن میں تعینات نمائندے حشام الحوت طعز پہنچے اور 12 دن کی کوششوں کے بعد گدھ کو بازیاب کروا لیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو