کیا ٹرمپ صدارتی مدت میں دو سال کی توسیع چاہتے ہیں؟

نینسی پیلوسی نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ 2020 کے صدارتی الیکشن میں ووٹوں کے معمولی فرق سے ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار نہیں چھوڑیں گے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ  باقاعدگی کے ساتھ اور خاص طور پر وہی ٹویٹ دوبارہ ٹویٹ کرتے ہیں، جن پر وہ متفق ہوں۔ فائل تصویر: اےا یف پی

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2016 کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق محکمہ انصاف کے خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی رپورٹ کی تحقیقات کی تیاری کے لیے مزید دوبرس تک امریکہ کے صدر رہنا چاہتے ہیں۔

صدرڈونلڈ  ٹرمپ نے اتوار کو اپنے ایک سرکردہ حامی اور لبرٹی یونیورسٹی کے صدر جیری فالویل جونیر کی ٹویٹ شیئر کی۔

اپنی ٹویٹ میں جیری فالویل نے غلط طور پر دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کوئی رکاوٹ یا سازباز باقی نہیں رہی۔

ٹویٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے تسلیم کیا ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوبامہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی چھپ کر نگرانی کرتے رہے۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آ رہی  ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حقیت میں ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے پتہ چل سکے کہ باراک اوبامہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی چھان بین میں کوئی کردار ادا کیا تھا۔

امریکی محکمہ انصاف کے خصوصی مشیر رابرٹ ملر نے ایسی کئی مثالیں دی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

مسٹر فالویل نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ وہ ملر تحقیقات کے لیے تیاری کے حامی ہیں۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پہلی صدارتی مدت میں مزید دو برس ملنے چاہییں۔

ان کی رائے میں یہ دو برس اُس وقت کی تلافی ہوں گے جو ناکام بغاوت یعنی ملر تحقیقات کی وجہ سے چوری ہوگیا تھا۔

اگرچہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیری فالویل کی ٹویٹ کی کھل کر توثیق نہیں کی لیکن وہ باقاعدگی کے ساتھ اور خاص طور پر وہی ٹویٹ دوبارہ ٹویٹ کرتے ہیں، جن پر وہ متفق ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے جیری فالویل کی ٹویٹ شئیر کرنے کے بعد مزید پوسٹس بھی کی ہیں جن میں انہوں نے اپنے دو سال ’چوری‘ ہونے کا دکھڑا رویا ہے۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مدت میں توسیع کی طرف اشارہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکرنینسی پیلوسی کے ایک بیان کے بعد کیا گیا ہے۔

نینسی پیلوسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2020 کے صدارتی الیکشن میں ووٹوں کے معمولی فرق سے ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار نہیں چھوڑیں گے۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ