’عورت ہو، کچن میں افطار بناؤ‘

کراچی کی حرا زینب کا عزم ہے کہ اِس ماہِ رمضان میں سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر ہزاروں لوگوں کو افطار کروائیں گی۔

ماہِ رمضان میں عموماً خواتین کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ سحر اور افطار میں بھر پور اہتمام کریں۔ اِس روایت کے برعکس حرا زینب کراچی کے کارساز پل کے نیچے سٹال لگا رہی ہیں۔ ان کا مقصد ایسے لوگوں میں افطار تقسیم کرنا ہے، جو مہنگائی کے باعث گھروں پر افطار کا بندوبست نہیں کر سکتے یا افطار کے وقت گھر سے دور ہوتے ہیں۔

حرا زینب فرسٹ ہینڈ فاؤنڈیشن کی بانی ہیں، جن کا عزم ہے کہ اِس ماہِ رمضان میں 15 ہزار افراد کو افطار کروائیں گی۔

حرا کا کہنا ہے کہ ’ہمارے معاشرے میں خواتین کو صرف کچن تک محدود کردیا جاتا ہے اور فلاحی کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ اگر ایک عورت گھر سے باہر نکل کر فلاحی کام کرنا چاہتی ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ وہ پہلے اپنے گھر کو دیکھے اور اپنے گھر کے معاملات درست کرے۔‘

سڑک کے کنارے کھڑی حرا کی مہم دیکھنے کے لیے ویڈیو پر کلِک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو