کوئٹہ کے ہزارہ، اپنے ہی شہر میں قیدی

ہزارہ کالونیوں کے رہائشیوں کو ذاتی اور کاروباری مقاصد کے لیے باہر نکلنا ہو تو تحفظ کی خاطر سکیورٹی کے سخت قواعد و ضوابط کا پابند رہنا پڑتا ہے۔

پاکستان میں کوئٹہ شہر میں رہنے والے ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کو فرقہ وارانہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حکام نے سکیورٹی کے اس قدر انتظامات کر رکھے ہیں کہ اِن کی زندگیاں جیل کے قیدیوں جیسی ہو کر رہ گئی ہیں۔

کوئٹہ کے ہزارہ جن کالونیوں میں رہتے ہیں وہاں سے آنے جانے کے لیے متعدد چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ کالونیوں کے رہائشیوں کو ذاتی اور کاروباری مقاصد کے لیے باہر نکلنا ہو تو تحفظ کی خاطر سکیورٹی کے سخت قواعد و ضوابط کا پابند رہنا پڑتا ہے۔

سبزی منڈی میں کام کرنے والے ہزارہ دکاندار ہوں یا مزدور، سب کو سکیورٹی اہلکاروں کے قافلے کے ہمراہ رہنا پڑتا ہے۔ ان محصور زندگی کی جھلک دیکھنے کے لیے ویڈیو پر کلِک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو