گونگے کو زباں دینے والا دستانہ

کراچی کے طلبا نے ایک ایسا الیکٹرانک دستانہ بنایا ہے جو پاکستان میں قوتِ گویائی سے محروم لوگوں کو دوسروں کے ساتھ گفتگو کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

کراچی کے تعلیمی ادارے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) کے طلبا نے ایک الیکٹرانک دستانہ بنایا ہے جو پاکستان میں قوتِ گویائی سے محروم لوگوں کو دوسروں کے ساتھ گفتگو کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ہر ملک میں قوتِ گویائی سے محروم لوگ اپنی قومی زبان کے مطابق اشاروں کی زبان استعمال کرتے ہیں۔ عام لوگوں کو اشاروں کی زبان سمجھنے میں مشکل درپیش آتی ہے۔ اشاروں کی زبان کو با آواز الفاظ میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی نئی نہیں لیکن یو آئی ٹی کے طلبا کے الیکٹرانک دستانے کی منفرد خاصیت ہے کہ یہ اردو زبان کے اشاروں کو اردو آواز میں بدلتا ہے۔

الیکٹرانکس ڈیپارٹمنٹ کے چار طلبا کے آخری سال کے پراجیکٹ میں تیار کیے گئے دستانے اور اس کی خصوصیات دیکھنے کے لیے اوپر دی گئی ویڈیو پر کلِک کریں۔

زیادہ پڑھی جانے والی ابھرتے ستارے