مالٹا ایل جی بی ٹی سیاحوں کے لیے بہترین ملک قرار

مالٹا نے مسلسل چوتھے سال یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہاں ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہے جبکہ گذشتہ برس متعارف کرائے گئے پاسپورٹ میں جنس کا خانہ بھی شامل نہیں ہے۔

مالٹا میں ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہے جبکہ گذشتہ برس متعارف کرائے گئے پاسپورٹ میں جنس کا خانہ نہیں ہے( روئٹرز)

یورپی ملک مالٹا کو مسلسل چوتھے سال بھی ایل جی بی ٹی یعنی ہم جنس پرست، ٹرانسجینڈر اور دیگر ایسے سیاحوں کے لیے بہترین تفریحی مقام قرار دیا گیا ہے۔

ایل جی بی ٹی افراد کے لیے سماجی ماحول پر نظر رکھنے والی تنظیم ’آئی ایل جی اے یورپ‘ کے یورپ رینبو انڈیکس میں مالٹا نے 48 ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہم جنس پرستوں، ٹرانسجینڈر اور دیگر افراد کے لیے چھٹیاں گزارنے کے لیے بہترین ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

مالٹا، اٹلی اور شمالی افریقہ کے ساحل کے درمیان بحیرہ روم میں واقع جزائر پر مشتمل ایک ملک ہے۔

انڈیکس میں 90 فیصد سکور کے ساتھ مالٹا اس فہرست میں ایل جی بی ٹی افراد سے متعلق دوستانہ قوانین، پالیسیوں اور معاشرے میں ان کے رہن سہن کے طریقوں کی مقبولیت کی بدولت اول نمبر پر رہا جبکہ 73 فیصد سکور کے ساتھ بیلجیئم دوسرے نمبر پر ہے۔

آئی ایل جی اے یورپ 2009 سے یہ فہرست مرتب کرتی آ رہی ہے، جس میں ممالک کو اس حوالے سے درجہ بند کیا جاتا ہے کہ وہاں کے  قانون اور پالیسیاں ایل جی بی ٹی افراد کی زندگیوں پر کیسے اثرانداز ہوتی ہیں۔

ان درجہ بندیوں کے سسلے میں صفنی مساوات، نفرت انگیز تقاریر، پناہ حاصل کرنے کے حقوق، منتخب شدہ جنس کی قانونی طور پر پہچان اور آزادی اظہار کی صورت حال کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 مالٹا کے محکمہ سیاحت کے برطانیہ اور آئرلینڈ کے لیے ڈائریکٹر پیٹر ویلا کے مطابق: ’مالٹا کے لوگ اپنی بہترین میزبانی اورسیاحوں سے حسن سلوک کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس جزیرے میں آنے والے تمام سیاحوں کے پر تپاک خیرمقدم سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان سیاحوں میں ایل جی بی ٹی افراد بھی شامل ہیں۔‘

پیٹر ویلا نے مزید کہا کہ مالٹا روایتی اور تاریخی ثقافت کے منفرد امتزاج کا مالک ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایل جی بی ٹی افراد کے خیرمقدم کے معاملے میں بھی مالٹا یورپی ممالک کے لیے متاثرکن مثال قائم کر رہا ہے۔

مالٹا میں ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہے جبکہ گذشتہ برس متعارف کرائے گئے پاسپورٹ میں جنس کا خانہ نہیں ہے۔

مالٹا اوربیلجیئم کے بعد لکسمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، ناروے، پرتگال، فرانس، برطانیہ اور سویڈن کو بالترتیب ایل جی بی ٹی سیاحوں کے لیے بہترین مملک قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آذربائیجان، ترکی، ارجنٹائن، روس، مناکو، سان مرینو، بیلاروس، مولدووا اور شمالی مقدونیہ کو ایل جی بی ٹی سیاحوں کے لیے بدترین  قرار دیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا