’ مودی کو مسعود اظہر کو تھینک یو بولنا چاہیے ‘

بھارتی انتخابات پر بھارتی صحافیوں کا ردعمل

بھارتی انتخابات میں نریندر مودی کی جیت پر سینئیر صحافی سمراٹ چوہدری کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی جیت کے پیچھے ایک اہم عنصر پلوامہ حملہ تھا جس کی وجہ سے نریندر مودی کو مسعود اظہر کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے سمراٹ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت 2014 کے انتخابات کے مقابلے میں بہت بڑی جیت ہے۔

نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی سینیئر صحافی مائتری پوریچہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کے بیانیے کی وجہ سے قوم پرستانہ جذبات نے جنم لیا جو نریندر مودی کی جیت کی مختلف وجوہات میں سے ایک ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا