پاکستان میں بدھا کی سالگرہ کا جشن کیوں؟

’ بدھ مت کی تاریخی خانقاہوں کو بحال کر کے پاکستان مذہبی سیاحت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے۔‘

دنیا بھر میں بدھ مت کے پیروکاروں نے حال ہی میں اپنے روحانی پیشوا گوتم بدھ کا یومِ پیدائش منایا۔ اس دن کو ویساک کہا جاتا ہے۔

پاکستان میں بدھ مت کے ماننے والوں کا وجود نہ ہونے کے برابر ہے البتہ یہاں اس مذہب کی تاریخی جڑیں ہیں۔

بدھ مت کے تاریخی ورثے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے اسلام آباد کی ایک غیر سرکاری تنظیم سینٹر فارکلچرل ڈیولپمنٹ نے دارالحکومت اور ٹیکسلا میں ویساک کی تقریبات کا اہتمام کیا۔

تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر ندیم عمر تارڑ نے زور دیا کہ بدھ مت کی تاریخی خانقاہوں کو بحال کر کے پاکستان مذہبی سیاحت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے۔    

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو