مثل خان پشاور کو پھولوں کا شہر بنانے کے لیے کوشاں

ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رحمان بابا کے نام سے ایک خیراتی نرسری بنائی، جہاں سے لوگ بالکل مفت پودے لے جاسکتے ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے مثل خان اپنے شہر کو پھولوں کا شہر بنانے اور آلودگی سے پاک کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رحمان بابا کے نام سے ایک خیراتی نرسری بنائی، جہاں سے لوگ بالکل مفت پودے لے جاسکتے ہیں۔ ان کا سلوگن ہے: ’مٹی اور گملا آپ کا کام، پودے ہماری طرف سے۔‘

مثل خان کے مطابق انہوں نے 2017 میں 25 ہزار اور 2018 میں 20 ہزار پودے مفت تقسیم کیے۔

ان کا کہنا ہے: ’جب تک میں زندہ ہوں اور میرے جسم میں طاقت ہے، میں یہ کام کرتا رہوں گا لیکن ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے، جس کو میں پورا نہیں کرسکتا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات