بچوں کو ایدھی سے متعارف کروانے کی کوشش

کتاب کی مصنفہ ماریہ ریاض توصیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کتاب اس لیے شائع کی کیونکہ پاکستان کو اپنے ہیروز کو ان کا مقام دینا چاہیے۔ ان کے خیال میں پاکستانی ادب اکثر مغربی ہیروز سے بھرا پڑا ہے لیکن اپنے لوگوں کی ہم وہ تعریف نہیں کرتے جو کرنی چاہیے۔

کتاب کا سرورق

پاکستان کی مقبول فلاحی شخصیت اور ہیرو عبدالستار ایدھی سے متعلق بچوں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک نئی تصویری کتاب ’ایدھی بابا‘ شائع کر دی گئی ہے۔

کتاب کی مصنفہ ماریہ ریاض توصیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کتاب اس لیے شائع کی کیونکہ پاکستان کو اپنے ہیروز کو ان کا مقام دینا چاہیے۔ ان کے خیال میں پاکستانی ادب اکثر مغربی ہیروز سے بھرا پڑا ہے لیکن اپنے لوگوں کی ہم وہ تعریف نہیں کرتے جو کرنی چاہیے۔

ایدھی بابا میں ایدھی کی زندگی اور سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ماریہ ریاض توصیف کے حوالے سے ویب سائٹ پرو پاکستانی نے لکھا کہ ’ایدھی ہمارے ہیرو ہیں۔ اپنی کتاب میں میں نے نے انہیں سپر ہیرو کے طور پر پیش کیا ہے جس کی عظیم طاقت اس کا بڑا دل ہے۔‘

’پاکستان کے اپنے ہیرو ہیں اور ہمیں اپنے بچوں کو ان کے بارے میں بتانا چاہیے۔‘

ماریہ کہتی ہیں کہ ایدھی بابا کا پیغام سخاوت ہے۔ آپ کا عطیہ دینے کے لیے امیر ہونا لازمی نہیں۔‘

اگرچہ اس کتاب کا ہدف بچے ہیں لیکن ماریہ کے مطابق یہ ہر کسی کے لیے ہے۔ یہ کتاب انہوں نے خود شائع کروائی ہے اور وہ اس سے حاصل ہونے والے منافع کی آدھی رقم ایدھی فاونڈیشن کو عطیہ کرنا چاہتی ہیں۔

عبدالستار ایدھی کے 2016 کے انتقال کے بعد سے ایدھی فاونڈیشن کو اپنی سرگرمیاں چلانے میں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ امید ہے اس کتاب سے تھوڑا بہت فائدہ ضرور ہوگا۔

ابھی یہ کتاب کسی بک سٹور پر دستیاب نہیں ہے لیکن آپ ماریہ سے براہ راست ان کے فیس بک پیج پر اسے منگوا سکتے ہیں۔

ماریہ ریاض توصیف کے فیس بک اکاونٹ کا لنک

ماریہ ریاض توصیف کا انسٹاگرام لنک

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل