پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 89 رنز سے شکست

بارش سے کئی دفہ متاثر ہونے والے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے اوورز 40 کر دیے گئے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے آخری پانچ اوورز میں 136 رنز درکار تھے۔

کپتان ویراٹ کوہلی اور سرفراز احمد بارش کے بعد  پچ پر واپس آتے ہوئے(اے ایف پی)

برطانیہ میں اولڈ ٹرافورڈ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ جاری ہے۔ 

کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ کا آغاز حسن علی اور محمد عامر نے کیا، جبکہ کریز پر بھارت کے لوکیش راہول اور روہت شرما اوپنر تھے۔

میچ کی اپڈیٹس:

11:32pm: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 89 رنز سے شکست۔ بارش سے کئی دفہ متاثر ہونے والے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے اوورز 40 کر دیے گئے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے اخری پانچ اوورز میں 136 رنز درکار تھے جو وہ حاصل نہیں کر سکا۔ 

11:10pm: بارش ختم ہونے کے بعد میچ 36ویں اوور میں دوبارہ شروع۔ اب 40 اوورز کا میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو جیتنے کے لیے 30 گیندوں پر 136 رنز درکار۔ 


10:16pm: بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ 35 اوورز کے اختتام پر پاکستان 166/6۔ چھٹی وکٹ کپتان سرفراز احمد کی تھی جو 12 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ 

 


9:45pm: تیس اوورز کے اختتام پر پاکستان 140/5۔ 


9:37pm: پاکستان 27.3 اوورز میں 130/5۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک ہاردک پانڈیا کی گیندوں پر آوٹ۔ 


9:26pm: پاکستان 25.2 اوورز کھیل چکا ہے جس میں اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ہیں۔ پچھلے اووروں میں بابر اعظم 48 سکور پر اور فخر زمان 62 رنز پر کلدیپ یادو کی گیندوں پر آوٹ ہو چکے ہیں۔  

 


9:06pm: پاکستان 20.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز پر کھیل رہا ہے۔ فخر زمان کی نصف سینچری مکمل۔ 


8:42pm: پندرہ اوورز کے اختتام پر پاکستان 64/1۔ 


8:20pm: دس اوورز میں پاکستان کا سکور: ایک وکٹ کے نقصان پر 38 رنز۔ کریس پر بابر اعظم 13 اور فخر زمان 16 رنز پر موجود۔ 

 


7:55pm: پانچ اوورز کے اختتام پرپاکستان 14/1۔ چھوتے اوور میں امام الحق وجے شنکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ۔ 


7:32pm: فخر زمان اور امام الحق پاکستان کی جانب سے اوپنر، جبکہ بھارت کی جانب سے بولنگ بھوونیشور کمار اور جسپریت بمرا کروا رہے ہیں۔ 


7:20pm: بارش کے باعث کھیل شروع ہونے میں تاخیر۔ 

 


7pm: پہلی اننگز کے اختتام پر بھارت کا سکور 336/5۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 337 رنز کا ہدف۔


6:46pm: بھارت 47.4 اوورز میں 314/5۔ ویراٹ کوہلی 77 سکور پر محمد عامر کی گیند پر آوٹ۔ 


6:40pm: بارش کی بریک کے بعد میچ دوبارہ شروع۔ بھارت مکمل 50 اوورز کھیلے گا۔ 


5:48pm: بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ 46.4 اوورز میں بھارت کا سکور چار وکٹوں کے نقصان پر 305 ہے۔ آوٹ ہونے والے چوتھے بلے باز مہندر سنگھ دھونی تھے اور ایک کے سکور پر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ 


5:26pm: بھارت 45 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا چکا ہے۔ بھارت کی تیسری وکٹ ہاردک پانڈیا کی تھی جو 26 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔


5:12pm: چالیس اووز مکمل ہونے تک بھارت دو وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز پر۔ اس سے قبل 38ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر روہت شرما 140 رنز بنا کر کیچ آوٹ۔ 

 

 


4:49pm: بھارت 35 اوورز کے اختتام پر 206/1۔


4:32pm: بھارت نے 30 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 172 سکور پر۔ روہت شرما کی 86 گیندوں پر سینچری مکمل، کریس پر ان کے ساتھ کپتان ویراٹ کوہلی موجود۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور محمد عامر بولنگ پر۔


4:14pm: بھارت 25 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 146 رنز پر۔ اس کے قبل 24ویں اوور میں لوکیش راہل 57 سکور پر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ۔


 

3:57pm: بھارت بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 113 رنز پر۔ لوکیش راہل کی نصف سینچری مکمل۔


3:32pm: بھارت 15 اوورز کے اختتام پر 87/0۔ روہت شرما 53 رنز اور لوکیش راہول 32 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ عماد وسیم اور شاداب خان بولنگ پر۔

 


3:14pm: دس اوورز کے اختتام پر بھارت 53 رنز پر بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے۔ 


2:53pm: پانچ اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے بھارت کا سکور 20۔ 


2:45pm: دو اوورز میں بھارت کا بغیر کسی کے وکٹ کے تقصان پر سکور آٹھ ہے۔   


 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ