دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے میں اتوار کو پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلا گیا میچ 89 رنز سے ہار گیا۔
پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ کے لیے اعصاب کی جنگ سے بڑھ کر ہوتا ہے، جہاں لوگ اپنی اپنی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں، خصوصاً سوشل میڈیا تو کسی میدان جنگ کا سا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے اور ہارنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں کو بھی پھر آڑے ہاتھوں لیا جاتا ہے۔
کل کے میچ کے بعد بھی ایسی ہی کچھ صورتحال ہے اور ٹوئٹر صارفین خوب خوب دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد تو خاص طور پر زیر عتاب ہیں، جنہیں نہ صرف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے اور پھر دورانِ فیلڈنگ لی گئی ایک جماہی نے طنز و تنقید اور میمز کے طوفان کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ دوسری جانب میچ سے قبل کھلاڑیوں کے شیشہ پینے کی ایک ویڈیو پر بھی صارفین تنقید کر رہے ہیں۔
پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنی ٹوئیٹ میں سرفراز کی ’جمائی‘ پر چوٹ کرتے ہوئے ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے لکھا: ’یہ اعتراف کرنا پڑ رہا ہے کہ آج ایک طرف تو اچھی اور پیشہ ورانہ بھارتی ٹیم تھی اور دوسری طرف کچھ بکھرے ہوئے کھلاڑیوں کا ایک دستہ تھا، جس کی قیادت ایک جمائی لیتا ہوا کپتان کر رہا تھا۔ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن کچھ پیشہ ورانہ پن بھی نظر آنا چاہیے۔
Hate to admit it but today there was a professional well-gelled cricket team that was the Indian team & a bunch of stragglers disconnected & led by a yawning captain that passed for the Pak team! Winning & losing r part of the game but there must be a modicum of professionalism!
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) June 16, 2019
ایک صارف کے خیال میں ان سارے کھلاڑیوں کو مزدوری پر لگا دینا چاہیے، خصوصاً سرفراز کی تو کچھ زیادہ ہی ضرورت ہے۔
محمد عامر کو چھوڑ کر باقی ساری ٹیم کو ہمارے حوالے کیا جاۓ آموں کا سیزن ہے بہت کا ہے باغوں میں لیبر کی اشد ضرورت ہے یہاں پر ان کی پریکٹس بھی ہوگی اور ورزش بھی سرفراز کی تو کچھ زیادہ ہی ضرورت ہے#IndiaVsPakistan #Sarfaraz #CWC19
— خاموش وینس© (@kwains1) June 17, 2019
’سرفراز کو گھر بھیجو‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انٹرنیٹ پر بہت سی میمز بھی گردش کر رہی ہیں۔
#YAWNING #Sarfaraz #sarfarazyawn #IndiaVsPakistan pic.twitter.com/GL4cRZ0ane
— Atul Modani (@atulmodani) June 17, 2019
#sarfarazyawn #IndiaVsPakistan #INDvPAK #CWC2019 pic.twitter.com/taWpdd0Hzt
— PG Santhosh (@pgstays) June 16, 2019
When u wake up for sehri 5 mint before azan#سرفراز_کو_گھر_بھیجو pic.twitter.com/vK2sSszzzc
— Sohail Khan (@Sohail_afd) June 17, 2019
کچھ لوگوں نے پاکستانی کپتان کو مشورے بھی دیے کہ انہیں نیند بھگانے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔
Sarfaraz should try this trick while playing #سرفراز_کو_گھر_بھیجو pic.twitter.com/Jioa9RHaIf
— Amir Khan (@AmirNawazKh) June 16, 2019
ایک صارف تو اتنے مایوس نظر آئے کہ انہوں نے او ایل ایکس پر پوری ٹیم ایک ہزار روپے میں برائے فروخت کا اشتہار ہی لگا دیا۔
Phateechar Pakistan Cricket team on sale.#سرفراز_کو_گھر_بھیجو pic.twitter.com/ChaWZYotN2
— Umair Choudhry (@MianUmair991) June 17, 2019
خیر ہار اور جیت تو کھیل کا حصہ ہے لیکن بھارت سے میچ میں شکست کو پاکستانی قوم بھولے نہیں بھول پا رہی۔ غم ابھی تازہ ہے، دیکھیے کب جاکے سنبھلتا ہے۔