کرکٹ سے متعلق نایاب اور نادر اشیا کا خزانہ

کرکٹ کے شوقین ڈاکٹر نعمان حمید نیاز 11 سال کی عمر سے کرکٹ کی یاد گار چیزیں جمع کر رہے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کی ہفتہ وار ویڈیو سیریز میں آج آپ کو راولپنڈی لیے چلتے ہیں جہاں کرکٹ سے متعلق نادر و نایاب چیزیں جمع کرنے والے شائق ڈاکٹر نعمان نیاز اپنی کلیکشن کا دورہ کروا رہے ہیں۔

ڈاکٹر نعمان نیاز تقریباً 40 برس سے یہ شوق پالے ہوئے ہیں، اور اس دوران انہوں نے دنیا کے مختلف خطوں سے کرکٹ سے متعلق 26 ہزار سے زیادہ اشیا جمع کر لی ہیں جن میں بیٹ، گیندیں، کھلاڑیوں کی وردیاں، سویٹر اور بلیزر، وکٹیں، بیلز، تمغوں اور میڈلز کے علاوہ نادر کتابیں، سکیچ، اور خود کھلاڑیوں کے دستخط شدہ فوٹوگراف بھی موجود ہیں۔ 

اپنے ہی گھر میں بنائے ہوئے ان کے کرکٹ خزانے میں سینکڑوں گھنٹوں پر مشتمل ویڈیو ریکارڈنگز بھی موجود ہیں جن میں یادگار میچوں کے اہم لمحے مقید ہیں۔ 

ڈاکٹر نعمان نیاز کے ذاتی شوق سے جمع کردہ یہ ذخیرہ کرکٹ سے متعلق دنیا کی سب سے بڑی کلیکشنز میں سے ایک ہے۔  

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ