ناروے خواتین فٹبال ورلڈ کپ کی ٹاپ 16 ٹیموں میں شامل

ناروے بھی خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ کی 16 ٹیموں میں شامل ہوچکا ہے۔ ناروے نے سوموار کو جنوبی کوریا کو 2۔1 سے شکست دی۔

ناروے کی فٹبال ٹیم میچ سے قبل گروپ فوٹو میں۔ (اے ایف پی)

چین اور سپین کے ساتھ اب ناروے بھی خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ کی سولہ ٹیموں میں شامل ہو چکا ہے۔ ناروے نے سوموار کو جنوبی کوریا کو 2۔1 سے شکست دی۔ فرانس اور جرمنی نے نائجیریا اور جنوبی افریقہ کو ہرا کر اپنے گروپس میں پہلی پوزیشن لے لی ہے۔

کیرولائن گراہم نے ناروے کو پینلٹی اس وقت دلوائی جب چوسوہون نے ماریہ کوکھیل کے تیسرے منٹ میں پکڑنے کی کوشش کی۔ ازابل ہرلوسن نے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کر کے یہ سبقت مزید مضبوط کر لی۔ ناروے اب گروپ اے میں دوسری پوزیشن پر ہے۔

ورلڈ کپ کے گیارہ دن کے نتائج کچھ یوں رہے۔

گروپ اے

نائجیریا 0 فرانس 1

جنوبی کوریا 1 ناروے 2

اس سے قبل کھیلے گئے میچوں میں

گروپ بی

چین 0 سپین 0

جنوبی افریقہ 0 جرمنی 4

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال