اب سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟

جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے کر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر آ گیا۔

پاکستان نے اتوار کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے دی ہے جس کے بعد میگا ایونٹ میں سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان کے امکانات ابھی بھی روشن ہیں۔

لارڈز میں کھیلے جانے والے اس میچ میں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے تاہم اس کے دو میچ ابھی باقی ہیں۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حارث سہیل کے 89 رنز اور بابر اعظم کے 69 رنز کی بدولت سات وکٹوں پر 307 رنز بنائے۔

جس کے جواب میں جنوبی افریقی بلے بازوں کو اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور ان کی وکٹیں وقتاً فوقتاً گرتی رہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اس میچ اور پاکستان کے اس ایونٹ میں آگے جانے کے امکانات کے بارے میں اعداد و شمار کیا کہتے ہیں جانیے کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد کے اس وی لاگ میں۔

 

 

مظہر ارشد کے دیگر وی لاگ:

پاکستان ابھی باہر نہیں ہوا مگر۔۔

پاکستان کا شاندار کم بیک کیسے ممکن ہوا؟

ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا سفر ناکامی سے شروع

 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ