برائن لارا دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

لارا ان دنوں بھارت میں مقیم ہیں جہاں وہ براڈکاسٹر کمپنی سٹار سپورٹس کے لیے ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کر رہے تھے۔

لارا ان دنوں بھارت میں مقیم ہیں جہاں وہ براڈکاسٹر کمپنی سٹار سپورٹس کے لیے ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کر رہے تھے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے سابق مایہ ناز بلے باز برائن لارا کو سینے میں تکلیف کے بعد بھارتی شہر ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

لارا ان دنوں بھارت میں مقیم ہیں جہاں وہ براڈکاسٹر کمپنی سٹار سپورٹس کے لیے ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کر رہے تھے۔

50 سالہ سابق کیربین کپتان کو ممبئی کے پوش علاقے پیرل میں واقع گلوبل ہسپتال میں اس وقت منتقل کیا گیا جب انہوں نے سینے میں شدید درد کی شکایت کی۔

عظیم بلے باز لارا نے کئی عالمی ریکارڈ قائم کیے تھے جن میں ٹیسٹ اننگز میں پہلی بار 400 رنز بنانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے 131 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے جبکہ انہوں نے 52.89 کی اوسط سے ٹیسٹ میچز میں 11،953 رنز بنائے ہیں۔

برائن لارا اس سے قبل پاکستان کے سرکاری سپورٹس چینل پی ٹی وی پر بھی کئی عالمی مقابلوں کے دوران تبصروں میں شرکت کر چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ