ویڈیو گیم کی طرح کی بورڈ سے گاڑی چلاتے ایبٹ آباد کے طالب علم

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے طالب علم احسن ظفر نے کمپیوٹر کے کی بورڈ سے گاڑی چلانے کا تجربہ کیا ہے۔

آج تک ہم نے ویڈیو گیمز میں تو گاڑیوں کو، کی بورڈ کے ذریعے چلتے اور کنٹرول ہوتے دیکھا ہے یا ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کی آٹو پائلٹ گاڑیوں کا بھی سنا ہو گا۔

لیکن اصل گاڑی کو کی بورڈ کے ذریعے چلانے کا کامیاب تجربہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے طالب علم احسن ظفر نے کیا ہے۔

ایبٹ آباد سے انٹر کی تعلیم مکمل کرنے والے طالب علم احسن ظفر عباس اپنی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر گاڑی کو آپریٹ کرتے ہیں اور ڈرائیور سیٹ خالی ہوتی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے احسن نے بتایا کہ گاڑی کو کی بورڈ سے چلانے کے تجربے پر تقریباً سات مہینے کا وقت لگا اور اس پر تین لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

احسن نے بتایا کہ ’کی بورڈ سے میں گاڑی کا سٹیئرنگ، بریک، کلچ، وائپر سمیت تمام فیچرز کنٹرول کرتا ہوں اور یہ آٹو پائلٹ کی طرز پر کام کرتا ہے۔‘

احسن عباس نے گاڑی کو کی بورڈ کے ذریعے چلانے کے سسٹم کو بنانے کے لیے باقاعدہ کوئی ٹریننگ نہیں لی بلکہ وہ ذاتی شوق کی بنا پر خود مختلف تجربات کر کے اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 

احسن کہتے ہیں کہ مستقبل میں ان کا ارادہ ہے کہ آٹو پائلٹ کی طرح گاڑیوں کو وائرلیس طریقے سے چلا سکیں جس کے لیے محنت جاری ہے۔

ان کے مطابق انہیں کی بورڈ کے ذریعے گاڑی چلانے کا شوق تب ہوا جب وہ ویڈیو گیمز میں کنسول یا کی بورڈ کے ذریعے گاڑی چلاتے تھے اور تب سے یہ ذہن میں تھا کہ حقیقی گاڑی کو کی بورڈ سے چلانے کا تجربہ ضرور کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی