تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ جیل سے رہا، گھر پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الٰہی 21 مئی 2024 کو ضمانت ملنے کے بعد لاہور اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں (تصویر: پرویز الٰہی ایکس)

پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی منگل کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے کے بعد گھر پہنچ گئے۔

پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کی کیس میں منگل کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 23 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیے جانے کے بعد آج رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس تنویر احمد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ضمانت منظور کی تھی۔

چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی پر پی ٹی آئی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد کرپشن کی جانب سے کیس دائر کرنے میں دو سال کی تاخیر کی گئی۔

جیل سے رہائی کے بعد ایکس پر جاری ایک پیغام میں پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ’میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی۔‘

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین کے بیٹوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا۔ گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان