اسرائیل کے متنازع قومی سلامتی مشیر بن غفیر ٹریفک حادثے میں زخمی

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن غفیر کی گاڑی نے سڑک لال سگنل پر کراس کی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

إيتمار بن غفير صدیروت کے علاقے میں انتخابی مہم کے دوران 26 اکتوبر، 2022 کوجلسے سے خطاب کرتے ہوئے (اے ایف پی)

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر إيتمار بن غفير، جو کہ اپنے انتہا پسندانہ نظریات کی وجہ سے بھی جانے جانتے ہیں، جمعے کو ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن غفیر کی گاڑی نے سڑک لال سگنل پر کراس کی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

بن غفیر کے آفس کا واقعہ کے بعد کہنا تھا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے صارفین کی جانب سے متعدد ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن میں ان کی گاڑی الٹی دکھائی دے رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن غفیر کی بیٹی اور ان کے محافظ بھی ان کے ساتھ موجود تھے جو کہ اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا