سعودی عرب سے اربوں ڈالر کے ٹھوس معاہدے ہوں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وفد کو دیے گئے عشائیے کے موقع پر کہا کہ بہت جلد دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے ٹھوس معاہدے ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک سے 6 مئی 2024 کو اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔ (تصویر: وزیراعظم ہاؤس)

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے سعودی سرمایہ کاروں کو رکاوٹوں سے پاک کاروبار دوست  ماحول فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے کاروباری برداری کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز رہی، انہوں نے کہا کہ بہت جلد دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے ٹھوس معاہدے ہوں گے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وفد کے اعزاز میں پیر کی شب دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کا کہنا کہ سعودی عرب میں وژنری (صاحب بصیرت) قیادت ہے اور  سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے کی مملکت کو جدید بنانے کی پالیسیوں کا معترف ہوں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک بیان کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب  کے لیے شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سعودی عرب کی ترقی کو سراہتے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی معیشت تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ ’سعودی کمپنیاں پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، ہمیں بھی اس حوالہ سے تیاری کرنا ہو گی، سعودی وفد کے دورہ پاکستان سے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔‘

اس موقع پر سعودی عرب کے معاون وزیر ابراہیم المبارک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی شراکت اہمیت کی حامل ہے اور وہ سعودی قیادت کی ہدایت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

مہمان وزیر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا سٹریٹجک دوست اور شراکت دار ہے، سعودی عرب کے نجی شعبہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کی قیادت کاروباری برداری کا 50 رکنی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا تھا اور پیر کو انہوں نے اسلام آباد میں حکومت کے نمائندوں اور پاکستان کی کمپنیوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت