شہباز شریف کی شاہ سلمان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق جان کر گہری تشویش ہوئی ہے۔‘

اس فائل فوٹو میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی نواز شریف بھی موجود ہیں (فائل فوٹو/ اے پی پی)

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق جان کر گہری تشویش ہوئی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ (شاہ سلمان) ن صرف پاکستان کے مخلص دوست ہیں بلکہ خادم الحرمین شریفین کی حیثیت سے تمام مسلم امہ کے رہبر اور رہنما ہیں۔‘

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اتوار کو بتایا تھا کہ ’شاہ سلمان بن عبد العزیز کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کی گئی ہے۔‘

ایس پی اے کے مطابق اس حوالے سے اتوار کو جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں ان کا طبی معائنہ ہوا۔

طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کو دیکھتے ہوئے پیر کو ہونے والا اپنا دورہ جاپان ملتوی کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری یوشیماسا ہیاشی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو ہونے والا اپنا دورہ جاپان شاہ سلمان کی صحت کو درپیش مسائل کے باعث ملتوی کر دیا ہے۔‘

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 20 سے 23 مئی تک جاپان کے دورے کے دوران جاپانی شہنشاہ ناروہیتو اور وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا