پاکستان اور انڈیا میں ٹیسٹ سیریز ہوئی تو بہترین ہو گی: روہت شرما

’پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے، اس کا بولنگ لائن اپ شاندار ہے اور مقابلہ اچھا ہوتا ہے۔ خاص طور پر اگر آپ غیر ملکی کنڈیشنز میں کھیلتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان احمد آباد میں 14 اکتوبر، 2023 کو ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ میں ٹاس کے موقعے پر پاکستانی کپتان بابر اعظم اور انڈین کپتان روہت شرما نظر آ رہے ہیں (اے ایف پی)

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا ہو گا۔

دونوں کرکٹ ٹیموں نے 2007 کے بعد سے آپس میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔ تاہم دونوں ٹیمیں نیوٹرل مقامات پر مختصر فارمیٹ کے ٹورنامنٹس میں مقابلہ کر چکی ہیں۔
 
روہت جمعرات کو ایک یوٹیوب چیٹ شو میں نظر آئے جس کی میزبانی آسٹریلیا کے سابق کپتان ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے مائیکل وان کر رہے تھے۔
 
شو کے دوران جب وان نے پوچھا کہ آیا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا پانچ روزہ فارمیٹ کے لیے فائدہ مند ہو گا تو روہت نے کہا کہ میں اس پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے، اس کا بولنگ لائن اپ شاندار ہے اور مقابلہ اچھا ہوتا ہے۔ ’خاص طور پر اگر آپ غیر ملکی کنڈیشنز میں کھیلتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔‘
 
36 سالہ روہت نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا : ’میں پسند کروں گا۔ یہ دونوں فریقوں کے درمیان ایک بہت بڑا مقابلہ ہوگا ... تو کیوں نہیں؟‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیریز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

پاکستان اور انڈیا نے 2012 کے بعد سے ایک دوسرے کی سرزمین پر کوئی دو طرفہ کرکٹ نہیں کھیلی۔
 
انڈیا نے گذشتہ سال ایشیا کپ کے لیے پاکستان جانے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ٹورنامنٹ کا کچھ حصہ سری لنکا میں کھیلا گیا۔
 
دونوں ٹیمیں آخری بار اکتوبر میں انڈیا میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئی تھیں۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ