پیرس اولمپکس میں کھلاڑیوں کے لیے اس مرتبہ کھانوں میں کیا مختلف ہو گا؟

ایتھلیٹس کی خوراک کی تیاری میں فرانس کی زرعی پیداوار کو ترجیح دی جانی ہے۔

اس سال فرانس میں موسم گرما میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں میں ایتھلیٹس زیادہ تر فرانسیسی کھانا ہی کھائیں گے جس کے لیے مقامی اجناس اور تازہ زرعی پیداوار سے تیار کھانوں پر توجہ دی جائے گی اور گذشتہ اولمپکس کے مقابلے میں گوشت سے تیار پکوان کم ہوں گے۔

اولمپک ویلج میں کھلاڑیوں کے کھانوں کی تیاری کے لیے اجناس کی سپلائی کرنے والوں میں سے آلوکی پیدوار کے لیے مشہور ایک فارم پیرس کے شمال میں 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس فارم کے مالک لیونل پلاسمین نے کہا کہ پیرس میں کھیلوں کے مقابلے کے وہ دوران دو ہفتوں میں 13 ٹن آلو فراہم کریں گے۔

پیرس 2024 ’فوڈ ویژن‘ کے تحت کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک کا ایک چوتھائی حصہ کھیل کے میدانوں سے قریب ہی تیار کیا جانا چاہیے تاکہ خوراک کی فراہمی کے اس عمل کے دوران کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔

اتھلیٹس کی خوراک کی تیاری میں فرانس کی زرعی پیداوار کو ترجیح دی جانی ہے۔

اولمپک ویلج میں روزانہ ہزاروں افراد میں کھانا تقسیم کیا جائے گا۔

سال رواں کی گرمیوں میں منعقد ہونے والی اولمپکس گیمز، جنہیں عام طور پر پیرس 2024 کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک بین الاقوامی ملٹی سپورٹس ایونٹ ہے جو 26 جولائی سے 11 اگست تک فرانس میں منعقد ہو گا، اس دوران فرانسیسی دارالحکومت پیرس مرکزی میزبان شہر رہے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پیرس 2024 اولمپکس کے مقابلے فرانس ہی کے 16 دوسرے شہروں میں بھی ہوں گے اور ان کھیلوں میں دس ہزار سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ان کھیلوں پر 8.3 ارب یورو کی لاگت متوقع ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل