ن لیگ نے نواز شریف سے پارٹی صدر بننے کی درخواست کی ہے: رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ کے مطابق ن لیگ پنجاب نے ایک تنظیمی اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 29 جنوری، 2024 کو لاہور میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جمعے کو کہا کہ ن لیگ نواز شریف سے درخواست کرتی ہے کہ وہ پارٹی کی صدارت سنبھالیں۔

ن لیگ پنجاب نے ایک تنظیمی اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔

قرارداد کے مطابق نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے ذریعے ہٹایا گیا اور انہیں جبری طور پر پارٹی صدارت سے محروم کیا گیا۔

قرارداد میں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان سے درخواست کی گئی کہ وہ پارٹی صدارت سنبھالیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رانا ثنا اللہ نے آج پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ن لیگ ایک جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جس میں اختلاف رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف دن رات ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے تنظیمی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی ان کوششوں کی بھرپور تائید کی گئی جو وہ پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں پنجاب میں مریم نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت کی عوام کو ریلیف دینے، مہنگائی کو دور کرنے اور عوام کی زندگی کو آسان بنانے کی بھرپور کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی وفاق اور پنجاب میں حکومتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست