عام انتخابات کے بعد پہلے اعلی امریکی عہدے دار پاکستان کے دورے پر

امریکی قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس پاکستان میں عام انتخابات کے بعد یہاں آنے والے اعلیٰ ترین امریکی عہدیدار ہیں۔

12 ستمبر، 2017 کی اس تصویر میں امریکی عہدیدار جان باس امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے(اے ایف پی)

پاکستان میں عام انتخابات 2024 اور نئی حکومت کے قیام کے بعد امریکی قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس پیر کی شب دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں۔

جان باس کے اس دورے کا اعلان امریکی محکمہ خارجہ نے چار روز قبل ایک بیان میں کیا تھا اور پاکستانی حکام نے ان کی وطن آمد کی تصدیق کی۔

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد جان باس امریکہ سے پاکستان آنے والے اعلیٰ ترین امریکی عہدیدار ہیں۔

27 اپریل، 2024 کو ایکس پر اپنی ٹویٹ میں امریکی عہدیدار جان باس نے لکھا کہ ’میں دوحہ اور اسلام آباد روانہ ہو رہا ہوں جہاں میں قطری اور پاکستانی عہدیداروں سے باہمی تعلقات اور مشترکہ سکیورٹی مفادات پر گفتگو کروں گا۔‘

امریکی انڈر سیکرٹری اس دورے کے دوران دو طرفہ امور پر اعلی حکومتی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان امریکہ تعلقات اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

تاہم اس وقت وزیراعظم سمیت کابینہ کے سینیئر وزرا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کا آج آخری روز ہے، جس کے بعد ان کی وطن واپسی ہو گی۔

سفارتی ذرائع نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’امریکی انڈر پولیٹکل سیکرٹری جان باس آج شام پاکستان پہنچیں گے جبکہ حکومتی اعلی عہدے داروں سے ان کی ملاقاتیں منگل کو ہوں گی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 ان کے شیڈیول کے متعلق جب امریکی سفارت خانے سے رابطہ کیا تو جواب نہیں آیا۔ 

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے 26 اپریل کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ’قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس 26-30 اپریل کو قطر اور پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دوحہ، قطر میں، وہ قطری حکومت کے اعلیٰ حکام اور دیگر سفارتی مشنز سے ملاقات کریں گے تاکہ افغانستان کی حمایت اور خطے میں مشترکہ سلامتی کے مفادات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔‘

بیان کے مطابق ’اسلام آباد، پاکستان میں، انڈر سکریٹری باس پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے تاکہ امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر کئی علاقائی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا