جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تبادلوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار سمیت بڑے شہروں میں وکلا نے احتجاج کیا جبکہ کئی وکلا نے ان تبادلوں کو ’آئینی اقدام‘ قرار دیا ہے۔
پاکستان میں وکلا کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نو ستمبر کو عام انتخابات کی تاریخ کے مطالبے پر ملک بھر میں وکلا ہڑتال کریں گے۔