غیرمعمولی جنگوں اور مہنگے ٹکٹوں سے لے کر، جیانی انفنٹینو کے فٹ بال کی روح بیچنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ‘میگا ورلڈ کپ’ بنانے کے عزم تک، آئیں دیکھیں کہ 2026 کا فٹ بال ورلڈ کپ کن کن تنازعات میں گھرا ہوا ہے۔
دی ایتھلیٹک کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ تک فیفا کے ضابطۂ اخلاق میں یہ شق موجود تھی کہ ’ایک لیٹر تک گنجائش رکھنے والی خالی، شفاف اور دوبارہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی بوتلیں سٹیڈیم میں لائی جا سکتی ہیں۔‘