پاکستان اور افغانستان کے درمیان منگل کو کویت کے صباح السالم سٹیڈیم میں کھیلا گیا اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائرز کے فائنل راؤنڈ کا میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہو گیا ہے۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں کھیلا گیا میچ بھی برابری پر ہی ختم ہوا تھا، فرق صرف اتنا تھا کہ اس میچ میں کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر پائی تھی۔
پاکستان اور افغانستان ای گروپ میں ہیں جہاں شام پہلے ہی گروپ میں اپنی برتری یقینی بنا چکا ہے، اس لیے یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اعزاز کی جنگ بن گیا تھا۔
افغانستان نے شاندار آغاز کیا اور پانچویں منٹ میں ڈیفینڈر محبوب حنیفی نے آگے بڑھ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تاہم پاکستان نے حوصلہ برقرار رکھا اور 29ویں منٹ میں عطاس حسین نے اوٹس خان کے شاندار اسسٹ پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔
دوسرے ہاف میں پاکستانی کوچ نولبرٹو سولانو نے تین تبدیلیاں کیں جبکہ افغان کوچ وینچنزو اینیزے نے دو کھلاڑی میدان میں اتارے، مگر کوئی بھی نتیجہ تبدیل نہ کر سکا۔
پاکستان اب اپنا اگلا میچ 18 نومبر کو شام کے خلاف کھیلے گا جبکہ افغانستان کا مقابلہ میانمار سے ہوگا۔