محمد صلاح کی ناراضگی، لیورپول ان کے تحفظات کیسے دور کر سکتا ہے؟

محمد صلاح نے لیورپول کے اپنے ساتھ برتاؤ پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ آرنے سلاٹ نے انہیں چیمپئنز لیگ کے سکواڈ سے باہر کر دیا، لیکن مصری کے تعلق رکھنے والے فٹ بال سٹار کے کچھ تحفظات دور ہو سکتے ہیں۔

لیورپول کے سٹرائیکر محمد صلاح یکم نومبر 2025 کو انگلش پریمیئر لیگ کے این فیلڈ میں لیور پول اور ایسٹن ولا کے درمیان میچ میں پہلا گول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)

اگرچہ ہمیں اندازہ ہو چکا ہے کہ محمد صلاح کے ذہن میں زیادہ تر کیا ہے تو بڑا سوال یہ ہے کہ آرنے سلاٹ اور لیورپول کی انتظامیہ پس پردہ کیا سوچ رہی ہے؟

اپنے غیر معمولی غصے کے اظہار کے بعد مصری کھلاڑی انٹرمیلان کے ساتھ چیمپئنز لیگ کے اہم میچ کے لیے میلان نہیں گئے اور اگرچہ یہ صورت حال بہت خراب دکھائی دیتا ہے تاہم اسے کسی حتمی فیصلے کے طور پر پیش نہیں کیا جا رہا۔

سلاٹ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کا لیور پول کے ساتھ تعلق ٹوٹا نہیں ہے اور اس میچ کے بعد وہ صورت حال کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

ڈچ کوچ کو جاننے والوں کا کہنا ہے کہ وہ عملی مزاج رکھتے ہیں اور ایسی صورتوں میں ان کے لیے کوئی دروازہ کبھی مکمل طور پر بند نہیں ہوتا، جیسا کہ انہوں نے انٹر میلان کے میچ سے ایک روز پہلے کہا تھا۔

انہوں نے میلان میں کہا کہ ’میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ واپسی کا ہمیشہ امکان موجود ہوتا ہے۔‘ 

یہ سوچ کلب کے اس موجودہ مؤقف سے مطابقت رکھتی ہے کہ وہ مصری کھلاڑی کو ہی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

یہ بھی ممکن ہے کہ یہ صرف ایک مذاکراتی حکمت عملی ہو، کیوں کہ کلب نہایت پیچیدہ بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسی طرح، سلاٹ نے پہلے کبھی اس نوعیت کی صورت حال کا سامنا نہیں کیا، اس لیے یہ کہنا ممکن نہیں کہ ان کا اپنا رد عمل کیا ہوگا؟ محض نو برس کے کوچنگ کیریئر میں انہوں نے ہمیشہ ترقی ہی دیکھی ہے اور کبھی ایسے بڑے سٹارز کے معاملے میں حقیقی مشکلات کا سامنا نہیں کیا جو میگا کلبوں کے تاریخی لیجنڈ بھی ہوں۔

صورت حال سے واقف بعض افراد نے اشارہ دیا ہے کہ مسئلے کا ایک پہلو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس سارے معاملے میں سلاٹ نے صلاح سے کس انداز میں بات کی؟

سلاٹ وہ کوچ نہیں جو کھلاڑیوں کے معاملے میں سیاست کریں یا ان کے ساتھ نفسیاتی کھیل کھیلیں۔ وہ عموماً سیدھے سادے انداز میں اپنی وجوہ بتاتے ہیں اور صاف لفظوں میں کھلاڑی کو بتا دیتے ہیں کہ کوئی فیصلہ کیوں کیا گیا ہے؟

تاہم ممکن ہے کہ یہ انداز صلاح کے لیے کافی نہ ہو۔ اس سطح کے زیادہ ترسٹارز ایک خاص یک رخی توجہ کے ساتھ کام کرتے ہیں، لیکن مصری کھلاڑی کی شخصیت عام سے زیادہ حساس ہے۔ متعدد ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ذرا مختلف، زیادہ باریکی کے ساتھ دیکھ بھال درکار ہوتی ہے، جو شاید سلاٹ کا عمومی انداز نہیں۔

شاید یہی وہ بات ہے جس کی طرف صلاح نے اشارہ کیا جب انہوں نے کہا کہ انہوں نے کلب کے لیے کتنا کچھ کیا ہے اور وہ ہمیشہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کا زیادہ کا حق بنتا ہے۔

یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ ان کے مرتبے کا کوئی بھی کھلاڑی باہر کیے جانے پر اچھا رد عمل نہ دیتا۔

یہی وہ نکتہ ہے جس کی وجہ سے، جیسا کہ پہلے بھی یہاں اور اس ہفتے فٹ بال کے انسائیڈ نیوز لیٹر میں بیان کیا گیا، ایلکس فرگوسن اکثر بڑے سٹارز کے معاملے میں سخت فیصلے پہلے کر لیتے تھے۔ خاص طور پر ایسی صورت حال کو پیش آنے سے روکنے کے لیے۔

اس کے برعکس، لیورپول اس وقت کئی پیچیدہ مسائل کا سامنا کر رہا ہے، جن میں سے کچھ بلاشبہ غیر ضروری تھے، لیکن سبھی نسبتاً سادہ حقائق سے جنم لے رہے ہیں۔

کلب نے 33 سالہ کھلاڑی کے ساتھ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ کیا جو بنیادی طور پر آٹھ برس تک ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت ان کی غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔

وہ حکمت عملی اب ختم ہو چکی ہے، ساتھ ہی وہ زیادہ تر کھلاڑی بھی جو اس کے لیے ضروری تھے، اور صلاح کی کارکردگی نمایاں طور پر گر گئی ہے۔

یہ گراوٹ جدید لیورپول کے بدترین نتائج کے سلسلے کے ساتھ سامنے آئی، جس نے ناگزیر طور پر سلاٹ کو چیزوں کے بارے میں مختلف انداز سے سوچنے پر مجبور کیا۔

یہ پوری طرح منطقی تھا کہ وہ ایک نئی حکمت عملی کی تشکیل مختلف بنیادوں پر کرنے کی کوشش کریں، اور یہ بالکل معقول تھا کہ وہ حکمت عملی ایسے کھلاڑی کے گرد نہ گھومے جو اپنے کیریئر کے آخری برسوں میں داخل ہو چکا ہے۔

جس عرصے میں یہ حکمت عملی کارگر ثابت نہیں ہوئی، اتنا ہی منطقی تھا کہ سلاٹ کے مسائل کے ممکنہ حل میں سے ایک صلاح کو باہر بٹھانا بھی ہو۔ ٹیم کو دھچکے کی ضرورت تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سب سے بڑا دھچکا صلاح کے رد عمل کی شدت رہا ہے۔ آخرکار، یہ اس بات کے مقابلے میں بالکل غیر متناسب محسوس ہوتا ہے جو حقیقت میں ہوا: صرف تین میچ بینچ پر بیٹھنا۔

اب یہ تعداد چار ہے، لیکن صرف ان کے تازہ غصے کے بعد۔

اگرچہ بڑا سوال یہ رہا ہے کہ صلاح کی اصل تحریک کیا ہے لیکن زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس رد عمل کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

یہ دباؤ اس لیے بھی بڑھ جائے گا کہ لیورپول کی انتظامیہ سمجھتی تھی کہ وہ اپنے سٹار کے بارے میں بڑا فیصلہ پہلے ہی کر چکی ہے۔

وہ کئی ماہ تک مذاکرات میں رہی، ہر پہلو کا جائزہ لیا اور اب وہ پھر وہیں آ گئے ہیں، ہر چیز پر دوبارہ غور کرنا پڑ رہا ہے، خاص طور پر صلاح اور سلاٹ کے تعلق پر۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاید یہ مسئلہ سب سے کم اہم ہو۔ تاہم کلب کی اعلیٰ سطح پر اس وقت کے انتخاب اور ان بیانات کے مواد، دونوں پر خاصی بے چینی پائی جاتی ہے۔

یہ سب اس وقت سامنے آیا ہے جب سبھی خود کو کمزور محسوس کر رہے ہیں، خاص طور پر مینیجر۔

لیورپول، سلاٹ کے ساتھ کھڑا رہنے کے ارادے میں پرعزم ہے اور وہ کسی بھی کھلاڑی کے بیان کو اپنی حکمت عملی پر اثر انداز نہیں ہونے دے گا۔

یہ امکان بھی ہے کہ وہ حالات کے ساتھ بہاؤ میں رہنے کی کوشش کریں، کچھ اسی طرح جیسے نتائج کے معاملے میں ہوتا ہے۔

صلاح بہرحال افریکن کپ آف نیشنز میں جانے والے ہیں۔ ممکن ہے نتائج ٹھیک ہو جائیں۔ شاید مفاہمت کی بھی گنجائش نکل آئے، جیسا کہ سلاٹ کو جاننے والے کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ اس کے لیے تیار رہتے ہیں۔ لیکن یہ ایک بڑا خطرہ ہے۔ بہت کچھ بدل سکتا ہے۔ یہ معاملہ مزید بگڑ بھی سکتا ہے۔

سوچنے کے لیے بہت کچھ موجود ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال