امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں النصر کے کپتان کے ساتھ فٹ بال کھیل رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’رونالڈو ایک عظیم آدمی ہے، مجھے وائٹ ہاؤس میں ان سے مل کر بہت اچھا لگا، بہت ہوشیار اور زبردست! ۔ یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے اس ہفتے سعودی وفد کے ساتھ اپنی ملاقاتیں ختم کیں۔ ان ملاقاتوں میں النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل تھے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پرتگالی سٹار نے بدھ کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صدر کو پوسٹ کیے گئے شکریہ کے پیغام کی پیروی کرتے ہوئے مہمان نوازی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹیج میں انہیں ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں اپنی اہلیہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ بھی دکھایا گیا۔
رونالڈو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکہ کے دوران ان کے ساتھ آنے والے وفد کا حصہ تھے۔ امریکی صدر نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں معروف بزنس مین ایلون مسک نے بھی شرکت کی۔
سامعین سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میرا بیٹا رونالڈو کا بہت بڑا پرستار ہے اور بیرن کو اس سے ملنے کا موقع ملا۔ ’مجھے لگتا ہے کہ اب وہ اپنے والد کی قدر کرتے ہیں، صرف اس لیے کہ میں نے ہی ان کا تعارف کرایا تھا۔‘
رونالڈو نے صدر ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عےد کے لیے خصوصی عشائیے میں بھی ایلون مسک کے ساتھ شرکت کی تھی۔