محمد بن سلمان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات: پانچ اہم نکات

صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں متعدد اہم موضوعات زیرِ بحث آئے مگر آپ کے جاننے کے لیے پانچ اہم ترین باتیں کون سی ہیں؟

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان 18 نومبر 2025 کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (اے ایف پی)

منگل کو امریکی دارالحکومت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ایک تاریخی ملاقات ہوئی جس پر دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں مرکوز تھیں۔

اس ملاقات کے متعدد اہم پہلو ہیں جن میں سے پانچ اہم ترین نکات یہاں پیش کیے جا رہے ہیں:

1 گرم جوشی اور خاطر تواضع

مریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کا وائٹ ہاؤس میں بڑی گرم جوشی اور شاندار رسمی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا، جس میں فوجی جہازوں کا مارچ پاسٹ اور گھڑ سواروں کے دستے کی سلامتی شامل تھے۔ ٹرمپ نے محمد بن سلمان کے ساتھ بار بار ہاتھ ملایا اور ان کی تعریفیں کرتے رہے۔

اس موقعے پر جس پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا اس میں ایلون مسک، سٹار فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو اور این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔

2 سعودی عرب غیر نیٹو اتحادی

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ایک فوجی اور دفاعی معاہدہ طے پایا جس میں سعودی عرب کو اہم غیر نیٹو اتحادی کا درجہ دیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے اس موقعے پر کہا، ’آج رات مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم سعودی عرب کو باضابطہ طور پر اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے رہے ہیں، جو ان کے لیے بہت اہم ہے۔‘

3 ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت

مریکہ نے سعودی عرب کو جدید ایف 35 سٹیلتھ جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری کو باقاعدہ شکل دی۔

ٹرمپ نے کہا، ’جہاں تک میرا خیال ہے، کہ وہ اس مقام پر ہیں کہ انہیں سب سے اعلیٰ درجے (کے جہاز) ملنے چاہییں۔ اسرائیل کو اس کا پتہ ہے اور وہ بہت خوش ہے۔‘

4 دس کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری

وول آفس میں صدر ٹرمپ سے بات کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ میں سرمایہ کاری کو ایک ٹریلین (دس کھرب) ڈالر تک بڑھا دے گا جبکہ پہلے 600 ارب (چھ کھرب) ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ولی عہد نے کہا، ’مجھے یقین ہے کہ آج اور کل ہم یہ اعلان کر سکتے ہیں کہ اصل سرمایہ کاری کو ایک ٹریلین ڈالر تک بڑھانے جا رہے ہیں جس میں مختلف شعبوں کی تفصیلات اور مواقع شامل ہوں گے۔ ہم آج ایک دستاویز پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس میں مختلف شعبے شامل ہوں گے جیسے مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی، میٹیریل، مقناطیس، اس سے سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔‘

اس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یہ بات بہت پسند آئی ہے۔

5 اسرائیل اور فلسطین پر پیش رفت

دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے پر بات چیت کی، جس کے دوران محمد بن سلمان نے سعودی عرب کا موقف دہرایا کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے واضح اور قابل ضمانت راستہ ہی اس کی شرط ہے۔

سعودی ولی عہد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’ہمارا خیال ہے کہ تمام مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا ایک اچھی بات ہے، اور ہم ابراہیمی معاہدوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں، لیکن ہم یہ بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم دو ریاستی حل کے لیے ایک واضح راستہ محفوظ کر لیں۔ اور آج ہماری صدر کے ساتھ ایک سود مند بات چیت ہوئی ہے کہ ہمیں اس پر کام کرنا ہے، تاکہ ہم یہ یقینی بنا سکیں کہ ہم جلد از جلد اس مقصد کے لیے سازگار ماحول تیار کر سکیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا