سٹار فٹ بالر محمد صلاح سعودی کلب میں نہیں جا رہے: لیورپول

برطانوی فٹ بال کلب لیورپول نے مصری سٹار محمد صلاح کی سعودی کلب جوائن کرنے کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں۔

برطانوی فٹ بال کلب لیورپول کے مینیجر نے جمعے کو ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا جن کے مطابق محمد صلاح یورپی فٹ بال چھوڑ کر سعودی عرب جانے والے تازہ ترین سٹار فٹ بالر ہو سکتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کا فٹ بال کلب الاتحاد مصری فٹ بالر صلاح کو بھاری معاوضے کی پیشکش کر کے راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

یہ معاہدہ ان پرکشش معاہدوں کا مقابلہ کرے گا جن کے تحت کرسٹیانو رونالڈو اور نیمار کو خلیجی ریاست کی جانب راغب کیا گیا۔

صلاح نے تقریباً 12 ماہ قبل این فیلڈ کے ساتھ اپنے معاہدے میں تین سال کی توسیع کی تھی۔ اس سے قبل ان کے ایجنٹ رامی عباس نے ان کے کسی نئے کلب کے ساتھ معاہدے کی قیاس آرائیاں مسترد کر دی تھیں۔

قبل ازیں اس ماہ رامی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’اگر ہم نے اس سال ایل ایف سی (لیور پول فٹ بال کلب) چھوڑنے پر غور کرنا ہوتا تو ہم گذشتہ موسم گرما میں معاہدے کی تجدید نہ کرتے۔ محمد صلاح اب بھی ایل ایف سی سے وابستہ ہیں۔‘

لیورپول کے ٹرانسفر ونڈو کے منصوبے مڈفیلڈرز فیبنو اور جورڈن ہینڈرسن کے سعودی کلبوں میں جانے کے بعد افراتفری کا شکار ہو چکے ہیں اور کلب کے مینیجر کلوپ  کا کہنا کہ کلب صلاح کے لیے کسی بھی پیشکش پر غور نہیں کرے گا۔

اتوار کو نیو کاسل کے دورے سے قبل اور میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں  کلوپ نے کہا ’میڈیا کی خبروں کے بارے میں بات کریں۔ میرے نقطہ نظر سے بات کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں۔ محمد صلاح بدستور لیورپول کے کھلاڑی ہیں۔‘

’وہ ایک اہم کھلاڑی ہیں، تھے اور رہیں گے۔ کوئی ایسی بات نہیں۔ اگر کچھ ہوتا تو اس کا جواب’نہیں‘ ہوتا۔‘

جاپان کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان وتارو اینڈو کو سینٹ جیمز پارک میں کھیلے جانے والے میچ میں ریڈز کی طرف سے کھیل کا آغاز کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ 

اس سے قبل گذشتہ ویک اینڈ پر وہ میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کے لیے آئے تھے۔ ان کی ٹیم نے بورن ماؤتھ کے خلاف تین – ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیورپول فٹ بال کلب چیلسی فٹ بال کلب سے موئسز کیسیڈو یا رومیو لاویا کو لانے کے لیے ان کے ساتھ معاہدہ کرنے میں ناکام رہا اور اس کی بجائے وتارو اینڈو کو منتخب کرنے کی وجہ سے اس کے ٹرانسفر کے فیصلوں پر تنقید کی جا رہی ہے۔

کلوپ نے اعتراف کیا کہ انہیں آنے والے مہینوں میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹرانسفر ونڈو کے آخری ہفتے میں انجریز سے بچنے کے ساتھ ساتھ مزید نئے کھلاڑیوں یا پھر خوش قسمت ہونے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

کلوپ نے کہا ’انجریز کے معاملے میں ہمارا خوش قسمت ہونا ضروری ہے۔ ہمارے پاس جو کھلاڑی موجود ہیں مجھے ان کی صلاحیت پر کوئی شبہ نہیں۔‘

’اس وقت ہم محفوظ ہیں لیکن یہ خوابوں کی سرزمین نہیں جہاں آپ ہر صورت حال کے ساتھ تیار رہ سکتے ہوں۔ ہمیں یہ ماضی میں سیکھنا پڑا۔

’ ہمیں اگلے ہفتے کے لیے پوری کوشش کرنی ہوگی۔ ایسی ٹیم جس کے ساتھ ہم ہر چیز پر ردعمل دے سکتے ہیں۔ کیا یہ ممکن ہے؟ ہم دیکھیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال