بلوچستان میں سرگرم کالعدم مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی سینئر کمانڈ کونسل نے سینئر کمانڈر رحمان گل عرف مرید کو متفقہ طور پر نیا کمانڈر ان چیف منتخب کر لیا ہے۔
اس سے قبل، نئے کمانڈر ان چیف رحمان گل عرف مرید بی ایل اے کی سینئر کمانڈ کونسل کے رکن اور مجید بریگیڈ کے کمانڈر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
ہفتے کی رات جاری ایک بیان میں کلعدم تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ رحمان گل عرف مرید کا انتخاب باہمی مشاورت کے عمل اور بی ایل اے کی پوری قیادت و تمام کمانڈران کی مکمل تائید حاصل کرنے کے بعد کیا گیا
کالعدم بی ایل اے نے گذشتہ ہفتے بشیر زیب بلوچ کو تنظیم کے کمانڈر انچیف کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے تین نومبر کو جاری کی گئی پریس ریلیز، جس کی کاپی انڈپینڈنٹ اردو کے پاس موجود ہے، میں کہا کہ بشیر زیب بلوچ کو ہٹانے کا فیصلہ 16 اکتوبر کو ہونے والے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا، جس کے بعد تنظیم کے انتظامی، عسکری اور پالیسی سازی کے اختیارات سینیئر کمانڈ کونسل کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔
دسمبر 2018 میں جب اسلم بلوچ ایک خودکش حملے کا نشانہ بنے تو ان کے بعد بشیر زیب تنظیم کے سربراہ کے طور پر سامنے آئے۔
کالعدم بی ایل کے نو منتخب سینئر کمانڈر رحمان گل عرف مرید تنظیم کے اندر اہم عہدوں کی کمانڈ کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
بی ایل اے نے اپنے تین نومبر بیان میں کہا کہ قیادت کی تبدیلی 2018 میں تنظیم کی ازسرنو تشکیل کے دوران اس کے بانی اسلم بلوچ، جنہیں استاد اسلم بھی کہا جاتا تھا، کے متعارف کروائے گئے تنظیمی اصولوں کے مطابق کی گئی ہے۔