عرب اتحاد نے ہفتے کو ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے دو ڈرونز کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ’ریاض اور جنوبی ریجن کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے ڈرونز کو فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔‘
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک سعودی عرب کئی ہفتوں سے یمن کے حوثیوں کے تقریباً روزانہ حملوں کا سامنا کر رہا ہے، جن کے خلاف فوجی اتحاد کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
وثی بارہا آرامکو کے تیل بردار جہازوں، ریفائنریوں، ذخیرہ کرنے کے مراکز اور کمپنی کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنا چکے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے قبل جمعے کو بھی عرب اتحاد نے کہا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ، جنوبی ریجن اور دیگر علاقوں کی طرف داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے انٹرسیپٹ کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سعودی سول ڈیفنس نے اطلاع دی تھی کہ مکہ ریجن کی جانب داغے گئے دو حوثی بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا تھا، جس کے باعث ملبے کا کچھ حصہ مسجد الحرام سے محض 30 کلو میٹر دور واقع گاؤں ’سبوحہ‘ میں گرا۔
حکام کے مطابق ہفتے کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کی اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مقررہ طریقہ کار کے تحت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے۔
Coalition: Two UAVs Launched by Terrorist Houthi Militia Intercepted and Destroyed in Riyadh and Southern Regions #SPAGOV https://t.co/KlmuRS8jb1
— SPAENG (@Spa_Eng) November 14, 2026