ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں ہفتے کو پاکستان نے انڈیا کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا ہے۔
مسقط میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 40 اوورز میں 337 رنز بنائے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان کے عثمان خان نے 111 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اس سینچری میں 11 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
دوسری نمبر پر فرحان یوسف نے 60 گیندوں پر 63 رنز بنائے جبکہ عبدالقادر نے 54 گیندوں پر 80 رنز بنائے۔
انڈیا کے کاویا پاریش پٹیل نے چار، چیگورپاٹی وینکٹا ناگا وجیا سبھاش نے تین جبکہ ارجن راجپوت نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے رواں سال کے انڈر 19 ایشیا کپ میچ کے تمام چاروں میچ جیتے ہیں اور اس سے قبل گروپ مرحلے میں انڈیا کو شکست دینے کے بعد فائنل میں داخل ہو رہا ہے۔
اس نے جمعرات کو بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے بری طرح شکست دینے کے بعد فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جب کہ انڈیا نے بھی اسی دن افغانستان کو ہرا کر کوالیفائی کیا تھا۔