انڈر 19 ایشیا کپ: انڈیا نے پاکستان کو 90 رنز سے ہرا دیا

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح انڈیا نے ٹورنامنٹ کا اپنا دوسرا میچ 90 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کے حذیفہ احسن 14 دسمبر 2025 کو انڈیا کے خلاف دبئی میں 70 رنز کی اننگز کھیلی (اے سی سی)

دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے میں اتوار کو ہونے والے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔

بارش سے متاثرہ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر روایتی حریف کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس کے بعد انڈیا نے جیت کے لیے پاکستان کو 241 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح انڈیا نے ٹورنامنٹ کا اپنا دوسرا میچ 90 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے حذیفہ احسن سب سے زیادہ 70 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پہلے میچ میں سینچری سکور کرنے والے سمیر منہاس صرف نو رنز ہی بنا سکے۔

اس سے قبل ٹاس کے موقعے پر انڈین کپتان آیوش مہاترے اور پاکستانی کپتان فرحان یوسف کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی تاہم انہوں نے ہاتھ ملانے کی روایت کو نظر انداز کیا۔

انڈیا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ایک بار پھر سب کی نظریں نوجوان سوریاونشی پر تھیں جنہوں نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں 171 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

 

تاہم وہ پاکستان کے خلاف ناکام رہے اور صرف پانچ رنز بنا کر محمد صیام کا شکار بنے۔

انڈیا کی جانب سے ایرون جورج نے سب سے زیادہ 85 جبکہ کنشک چوہان نے 46 اور ایوش ماترے نے 38 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ 

انڈیا کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 سطح پر سیاست سے گریز کی خواہش کا اظہار کیا تھا، اور دونوں ٹیموں سے ہاتھ ملانے کی روایت پر عمل درآمد کی اپیل کی تھی۔

دونوں ٹیمیں اس سے قبل بھی سینیئر ایشیا کپ، ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اور رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے میچوں کے دوران ہاتھ ملانے سے گریز کرتی رہی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان اور انڈیا دونوں ٹیمیں اس میچ سے قبل اپنے ابتدائی میچ جیت چکی ہیں اور گروپ میں مضبوط پوزیشن کے لیے کوشاں ہیں۔

ون ڈے فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا اور دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کا مقابلہ انڈیا کے ساتھ تھا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے جس میں سمیر منہاس نے 177 اور احمد حسین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی۔

سمیر منہاس کی اننگز میں کل 11 چوکے اور آٹھ چھکے شامل رہے جبکہ احمد حسین نے آٹھ چوکے اور دو چوکے لگائے۔

جواب میں ملائیشیا کی پوری ٹیم صرف 48 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے صرف 11 رنز دے کر تین وکٹیں لیں جبکہ محمد صیام نے بھی تین اور دانیال علی خان دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

اس طرح پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ 297 رنز سے جیت لیا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں انڈیا نے ویبھوو سوریا ونشی کی 177 رنز کی دھواں دار اننگز کی بدولت فتح حاصل کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ