پاکستان شاہینز کی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل جیتنے پر پذیرائی

پاکستان شاہینز نے اتوار کی رات دوحہ میں بنگلہ دیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر مین ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جس پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان شاہینز 23 نومبر 2025 کو دوحہ میں بنگلہ دیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر مین ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد جشن مناتے ہوئے (ایشین کرکٹ کونسل/ایکس اکاؤنٹ)

پاکستان شاہینز نے اتوار کی رات دوحہ میں بنگلہ دیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر مین ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جس پر نوجوان کھلاڑیوں کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

اس فتح کے بعد سوشل میڈیا پر اہم شخصیات، شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ٹیم کے شاندار کھیل اور ناقابل شکست کارکردگی کی تعریف کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان شاہینز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ایکس پر لکھا: ’یہ ایک تاریخی کامیابی ہے اور شاہینز نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کیا۔‘

وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی شاندار فتح پر قوم کو مبارک باد دی۔

انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا: ’یہ ایک شاندار جیت ہے اور ٹیم پاکستان نے جوش، مہارت اور عزم کا بہترین مظاہرہ کیا۔‘

محسن نقوی نے تمام شریک ٹیموں کی بھی تعریف کی جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی قابلیت اور مقابلہ بازی کا لوہا منوایا۔ ان کے مطابق یہ ایشیا کرکٹ کے لیے ایک فخر اور ناقابل فراموش لمحہ ہے۔

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان شاہینز کی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 میں شاندار فتح پر سوشل میڈیا پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم شاندار کھیل پیش کر کے ٹرافی پاکستان کے لیے لے آئی۔

سابق پاکستان کپتان شاہد آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں کرکٹ میں ’پاکستان کا روشن مستقبل‘ قرار دیا۔

شاہد آفریدی نے کہا: ’یہ ایک مکمل آل راؤنڈ کارکردگی تھی، خاص طور پر بولنگ میں ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نوجوان کھلاڑی ایک روشن مستقبل رکھتے ہیں اور ان کی محنت اور جذبہ واقعی پرامید ہے۔ ان کے مطابق مسلسل محنت اور ڈسپلن کامیابی کی کلید ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن نے پاکستان شاہینز کی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 میں فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: ’کل رات پاکستان شاہینز کا ٹائٹل جیتتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ میں ان کی کامیابی پر بے حد فخر محسوس کر رہا ہوں، یہ نوجوان کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف جذبے سے بھرپور، محنتی اور باصلاحیت ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ لڑکے کیمپ میں کتنی محنت کر رہے ہیں اور وہ ہر کامیابی کے مستحق ہیں۔‘

سینیٹر شیری رحمان نے رائزنگ سٹار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہر میچ میں بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کیا اور اپنی غیرمعمولی صلاحیت سے سب کو متاثر کیا۔

شیری رحمان نے نوجوان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی کو پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی نشانی قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں اور قومی پرچم کو اسی طرح بلند کریں۔

کچھ صارفین نے اس موقعے پر انڈیا کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر طنز کا نشانہ بنایا۔

صحافی فرید خان نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز میں کہا: ’ہیلو پڑوسیو، ہمیں اپنی ایشیا کپ ٹرافی دکھاؤ!‘ اور ساتھ ہی لکھا کہ انڈیا کا خواب پاکستان کی حقیقت بن گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اتوار کو کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز سکور کیے، جس کے بعد فتح کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

یہ پاکستان کی ایشین کرکٹ کونسل کے ’اے ٹیم‘ ڈیولپمنٹ ایونٹ میں تیسری فتح ہے۔

شاہینز نے ٹورنامنٹ میں عمان، انڈیا اے، یو اے ای اور سری لنکا اے کو شکست دیتے ہوئے فائنل تک ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بنایا۔

سپر اوور میں شاہینز کو سات رنز درکار تھے جو انہوں نے پہلے چار گیندوں پر مکمل کر لیے۔ 

سعد مسعود نے تیسری گیند کو ڈیپ بیک ورڈ سکوائر لیگ کی جانب چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ