’مصافحے سے انکار سے ٹرافی کے بائیکاٹ تک‘: ایشیا کپ کا تنازعات سے بھرپور فائنل 

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مصافحے کے بغیر کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد انڈیا نے ٹرافی دینے کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ارکان 28 ستمبر 2025 کو دبئی کے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر پریزنٹیشن تقریب کا انتظار کر رہے ہیں (سجاد حسین/ اے ایف پی)

ٹاس کے موقعے پر ہاتھ نہ ملانے سے شروع ہونے والی کشیدگی ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے اور پھر سوشل میڈیا پر لفظی واروں کی شکل میں جاری ہے۔ جی ہاں، یہاں بات ہو رہی ہے ایشیا کپ 2025 کی جس میں پاکستان اور انڈیا کا ٹاکرا، روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے علاوہ تنازعات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہا۔ 

اتوار کو انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ نویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا لیکن دونوں حریف ٹیموں کے درمیان مصافحے کے بغیر کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد انڈیا نے ٹرافی دینے کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔

انڈیا نے کسی شکست کے بغیر ایشیا کپ کا ٹائٹل برقرار رکھا لیکن کپتان سوریا کمار یادیو کی ٹیم نے دبئی میں ٹرافی وصول نہیں کی۔ 

اے ایف پی کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹرافی دینے کی تقریب شروع ہونے میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت لگا، جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا، پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کرنا چاہتا تھا۔

تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے کہا کہ ’مجھے اے سی سی نے بتایا ہے کہ انڈیا کی کرکٹ ٹیم آج رات اپنے اعزازات وصول نہیں کرے گی۔ تو اس طرح میچ کے بعد یہ تقریب ختم ہوتی ہے۔‘

کرکٹ کے میدان میں کبھی پاکستان کا پلڑا بھاری رہا تو کبھی انڈیا کا تو دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی اس میچ کے آغاز سے اختتام تک ایک ایک گیند پر ردعمل دیتے رہے۔ 

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے ایکس پر لکھا: ’کھیل کے میدان میں آپریشن سندور۔ نتیجہ ایک ہی – انڈیا کی فتح۔ ہمارے کرکٹرز کو مبارک باد۔ 

پاکستان کے وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے اس پیغام کا جواب دیتے ہوئے ایکس پر لکھا: ’اگر جنگ آپ کے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں آپ کی ذلت آمیز شکستیں درج کر چکی ہے۔ 

’کوئی کرکٹ میچ اس سچ کو بدل نہیں سکتا۔ کھیل میں جنگ کو گھسیٹنا صرف مایوسی کو ظاہر کرتا ہے اور کھیل کی اصل روح کو رسوا کرتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستانی کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ ’مصافحے سے انکار سے لے کر ٹرافی کے بائیکاٹ تک: انڈیا کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کے قانون کی خلاف ورزی کے الزامات پر عالمی ردِعمل کا سامنا کر رہی ہے۔ کرکٹ کے معاملات میں انڈین حکومت کی ناقابلِ تردید مداخلت نے شفافیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ کیا یہ کھیل کے لیے مزید مشکلات کی علامت ہے؟

ایکس صارف نور نے لکھا: ’پاکستان اور انڈیا کے ٹیموں کو چاہیے کہ وہ آئندہ کے لیے آرمی کے یونیفارم میں کرکٹ کھیلیں کیونکہ انہوں اب کرکٹ کو میدان جنگ بنا دیا ہے۔

کچھ صارفین نے پاکستانی کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کی متاثر کن اننگز ’ضائع‘ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

مریم یعقوب نے لکھا: ’سچ میں اس آدمی کے لیے افسوس محسوس کر رہی ہوں، انہوں نے دونوں میچوں میں اپنی پوری کوشش کی لیکن۔۔۔

جسپریت بھمرا کی گیند پر حاعث رؤف آؤٹ ہوئے تو بولر نے جہاز گرنے کا اشارہ کیا۔ 

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا: ’انڈین براہموس میزائل کی طاقت‘ 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ