ایشیا کپ فائنل: ینگ خواتین کرکٹرز کی قومی ٹیم کے لیے ٹپس

ایشیا کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر سب ہی تنقید کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ ینگ پاکستانی خواتین کرکٹرز انہیں کیا مشورے دیتی ہیں۔

ایشیا کپ 2025 میں آج پاکستان اور انڈیا فائنل میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر سب ہی تنقید کر رہے ہیں۔

کسی کو صائم ایوب کے ڈک پر آؤٹ کا دکھ ہے تو کسی کو انڈین بولر ابھیشیک شرما کی خطرناک بلے بازی کے سامنے اپنے بولرز بے بس نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران کچھ لوگ پر امید ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی بھی کچھ کچھ اپنے ردھم میں واپس آ رہے ہیں، کم از کم بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے تو ایسا ہی لگا۔

تنقید تو ایک طرف لیکن ہم نے گراؤنڈ میں موجود ینگ پاکستانی خواتین کرکٹرز سے پوچھا کہ وہ قومی کھلاڑیوں کو اس اہم میچ سے قبل کیا ٹپس دینا چاہیں گی۔

اسلام آباد میں سی ڈی اے کرکٹ کلب کے زیر اہتمام کھیلنے والی فجر نوید سے جب پوچھا گیا کہ اس ٹورنامنٹ میں صائم ایوب کہاں غلطی کر رہے ہیں؟

تو انہوں نے کہا: ’صائم ایوب تھوڑا جلدی بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ جیسے ہی پچ پر آتے ہیں تو پہلی ہی بال سے ان کی ہٹ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ ارادہ تو مثبت ہے لیکن بال ٹھیک سے مڈل نہیں ہوتی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فجر نے صائم ایوب کو مشورہ دیا کہ ’ٹیم میں ابھی کوئی ایسا سینیئر کھلاڑی نہیں ہے جو آپ کو ساتھ میں سپورٹ کرے، تو میرا خیال ہے جتنا آپ سٹرائک پر رکیں گے، روٹیشن کریں گے، اتنا زیادہ آپ لمبی اننگز کھیل سکیں گے، جس کی پاکستان کو اس وقت ضرورت ہے۔‘

کلب میں پریکٹس کے دوران بولنگ کرواتی آمنہ جاوید سے جب پوچھا گیا کہ اگر انہیں ابھیشیک شرما کو بولنگ کروانی پڑے تو وہ کہاں کروائیں گی؟

تو انہوں نے کہا: ’میں سمجھتی ہوں کہ اگر مجھے یہ موقع ملے تو میں اپنے اعصاب پر کنٹرول رکھ کے اعتماد سے مختلف انداز کے ساتھ بولنگ کرواؤں گی۔ ہمارے بولرز اس وقت انہیں ایک ہی سپیڈ، ایک ہی طرح کی بولنگ کروا رہے ہیں تو اس لیے انہیں نتائج مل نہیں رہے، لہذا مجھے موقع ملے تو میں سوئنگ پر توجہ رکھ کر ویری ایشن کے ساتھ بولنگ کرواؤں گی۔‘

اسی طرح جب ینگ کرکٹر نور فاطمہ سے شاہین آفریدی کی ردھم میں واپسی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا جواب کچھ یوں تھا: ’دیکھیں آخری میچ کے لحاظ سے دیکھا جائے تو کہہ سکتے ہیں کہ ان کی بولنگ کافی بہتر تھی، پھر بھی میرے حساب سے اب بھی انہیں اپنی لائن اور لینتھ پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔‘

نور نے شاہین آفریدی کو مشورہ دیا کہ ’زیادہ پیس لگانے کے بجائے اگر اس میں ویری ایشن لائیں اور سوئنگ میں اپنا ورک کریں تو بہت بہتر ہو جائے گا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ