یوں تو ایک تاثر عام ہے کہ پاکستان بڑے ٹورنامنٹس میں انڈیا سے نہیں جیت سکتا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بڑے ٹورنامنٹس کے فائنلز میں پاکستان کا ریکارڈ انڈیا کے مقابلے میں بہتر ہے۔
جی ہم بات کر رہے ہیں فائنل میچ کی نہ کے کسی ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے لیگ، گروپ یا سیمی فائنل میچز کی۔
تاریخ بتاتی ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان فائنلز ہمیشہ ہی یادگار رہے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ دونوں ٹیمیں پانچ بار کسی ملٹی نیشن ٹورنامنٹ میں آمنے سامنے آئیں ہیں، یعنی ایسے ٹورنامنٹ جن میں پانچ سے زیادہ ٹیمیں شریک تھیں۔
اور ان پانچ فائنلز میں انڈیا نے صرف دو بار کامیابی حاصل کی۔ 1985 کا Benson & Hedges ورلڈ چیمپئن شپ، اور 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔
جبکہ پاکستان نے تین بار فائنل جیتا، 1986 اور 1994 کے Austral-Asia کپ، اور پھر سب سے بڑا مقابلہ 2017 چیمپئنز ٹرافی میں، جہاں پاکستان نے انڈیا کو 180 رنز سے شکست دی۔
اب ایک بار پھر یہ دونوں ٹیمیں پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی، کیا اس بار بھی پاکستان اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا یا انڈیا اس بار پچھلا قرض چکا دے گا؟