ایشیا کپ میں پاکستان انڈیا کا فائنل:’سکور تو پہلے ہی 0-6 ہے‘

گذشتہ شب بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان فائنل میں تو پہنچ گیا لیکن اب فائنل میں اس کا سامنا پھر انڈیا سے ہو گا، جو اس ٹورنامنٹ کے دوران تیسرا مقابلہ ہو گا۔

21 ستمبر، 2025 کی تصویر میں ایشیا کپ 20245 کے دوران پاکستان اور انڈیا کے کھلاڑی دوران میچ تکرار کرتے دیکھے جا سکتے ہیں(اے ایف پی)

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 وکٹوں یا رنز کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان میدان کے اندر اور پھر میدان سے باہر موجود تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

دونوں ٹیمیں جب پہلی بار مدمقابل ہوئیں تو پہلے ٹاس کے موقعے پر دونوں کپتانوں اور پھر میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان روایتی مصافحہ نہ ہو سکا۔

دوسرے مقابلے کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان میدان کے اندر تو تو میں میں اور لفظی جنگ جاری ہے۔ جس کے بعد پاکستان نے آئی سی سی کو انڈین کپتان کے خلاف ایک شکایت بھی لکھ بھیجی ہے جس میں ان کے اس بیان کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی فتح کو انڈین افواج کے نام کرتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔

انڈین اخباردی ہندو کے مطابق سوریا کمار نے کل ہونے والی سماعت پر خود پر عائد اس الزام سے انکار کیا ہے۔ جبکہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف دوران میچ ’قابل اعتراض‘ اشاروں پر بھی شکایت کی گئی ہے۔

گذشتہ شب بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان فائنل میں تو پہنچ گیا لیکن اب فائنل میں اس کا سامنا پھر انڈیا سے ہو گا، جو اس ٹورنامنٹ کے دوران تیسرا مقابلہ ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں کو ’کھیلوں کا سب سے بڑا مقابلہ‘ قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری کشیدگی اور متعدد جنگیں ہیں جو دونوں ممالک آپس میں لڑ چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیکن حالیہ مقابلے ایک ایسی جنگ کے سائے میں ہو رہے ہیں جو ابھی چند ماہ قبل ہی چار دن تک لڑی گئی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان فائنل مقابلے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ انڈیا کو متنازع بیانات دینے کے بجائے کھیل پر توجہ دینی چاہیے۔

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر غلام الدین نامی ایک صارف نے انڈین بلے باز سوریہ کمار یادو کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ آگے بڑا شو آ رہا ہے ہے، انڈیا کو کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔‘

 عمیر ندیم نامی صارف نے لکھا:’مجھے لگتا ہے اس اتوار ہم جیت کر برتری حاصل کر لیں گے، ورنہ ہمارے پاس پہلے ہی 6-0 کا سکور موجود ہے۔‘

یس کمانڈو نامی صارف نے نے طنزیہ انداز میں پاکستانی ٹیم کو’ایسی خراب بندوق‘ قرار دیا ہے جس سے دشمن بھی ڈرتا ہے اور مالک بھی۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: ’پاکستانی ٹیم ایسی خراب بندوق ہے جس سے دشمن بھی ڈرتا ہے اور مالک بھی۔‘

سوشل میڈیا پر  محمد اطہر طاہر نامی صارف اسے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آئی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل