انڈر 19 ایشیا کپ: ’رائل منہاس‘ کی پہلے ہی میچ میں 177 رنز کی اننگز

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے جس میں سمیر منہاس نے 177 اور احمد حسین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کے سمیر منہاس نے انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ملائیشیا کے خلاف سینچری سکور کی (اے سی سی)

پاکستان اور انڈیا نے انڈر 19 ایشیا کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے دیگر ٹیموں کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں جمعے کو ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو دن ڈے میچز کھیلے گئے۔

ایک میچ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا اور دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کا مقابلہ انڈیا کے ساتھ تھا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے جس میں سمیر منہاس نے 177 اور احمد حسین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی۔

سمیر منہاس کی اننگز میں کل 11 چوکے اور آٹھ چھکے شامل رہے جبکہ احمد حسین نے آٹھ چوکے اور دو چوکے لگائے۔

جواب میں ملائیشیا کی پوری ٹیم صرف 48 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے صرف 11 رنز دے کر تین وکٹیں لیں جبکہ محمد صیام نے بھی تین اور دانیال علی خان دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

اس طرح پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ 297 رنز سے جیت لیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں انڈیا نے ویبھوو سوریا ونشی کی 177 رنز کی دھواں دار اننگز کی بدولت 433 رنز بنا ڈالے۔

ویبھوو سوریا ونشی جن کی بات کافی عرصے سے میڈیا پر کی جا رہی ہے نے آج اپنے حوالے سے کی جانے والی ان باتوں کو صحیح ثابت کیا۔

انہوں نے صرف 95 گیندوں پر 171 رنز بنائے جن میں 11 چھکے اور نو چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ ایرون جورج اور ویہان ملہوترا نے 69، 69 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز تو کھیلے مگر وہ صرف 199 رنز ہی بنا سکی۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے پرتھوی مادھو واحد بلے باز تھے جنہوں نے نصف سینچری سکور کی۔

اس طرح انڈیا نے بھی اپنا پہلا میچ بڑے مارجن یعنی 234 رنز سے جیت لیا۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ