پاکستان نے اتوار کو لاہور میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کو یکطرفہ طور پر 111 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی۔
آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے مسلسل تیسرے میچ میں میزبان بیٹنگ لائن مکمل ناکام رہی۔
پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا، لیکن کینگروز 17ویں اوور میں 96 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔
اوپنر صائم ایوب نے37 گیندوں پر 56 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔
شاداب خان نے آخر میں 19 گیندوں پر 46 رنز (جس میں پانچ چھکے شامل تھے) کی برق رفتار اننگز کھیلی اور پاکستان کو 6-207 کے مضبوط مجموعے تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آسٹریلیا، جس نے اس دورے کے لیے اپنی ورلڈ کپ ٹیم کے کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا تھا، 16.5 اوورز میں صرف 96 رنز پر ڈھیر ہو گیا، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ان کی سب سے بڑی شکست ہے۔
آسٹریلیا ابتدا ہی میں لڑکھڑا گیا۔ پاکستان کے تیز بولر شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں کپتان مچل مارش کو بولڈ کر دیا اور تیسرے اوور میں میٹ رینشا کو بھی پویلین بھیج دیا، جس سے آسٹریلیا تین اوورز میں 3-16 پر پہنچ کر شدید دباؤ میں آ گیا۔
مارکس سٹوئنس (23) اور کیمرون گرین (22) نے ٹیم کی ڈوبتی بیٹنگ کو سنبھالنے کی کوشش کی، مگر سپنر محمد نواز (18-5) نے میچ کا رخ پلٹ دیا۔
نواز نے دونوں سیٹ بیٹرز کو آؤٹ کیا اور آسٹریلیا کی مڈل اور لوئر آرڈر بیٹنگ کو تہس نہس کر دیا۔
آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا ران میں انجری کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آ سکے۔
