سلمان آغا اور سپنرز نے آسٹریلیا کو پھر پچھاڑ دیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 آئی میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز جیت لی۔

31 جنوری، 2026 کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 آئی میں پاکستان کے کھلاڑی آسٹریلین بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان نے ہفتے کو کپتان سلمان علی آغا اور سپنرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسرے ٹی20 آئی میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سکور کر کے مضبوط آغاز کیا۔

پاکستان کی ابتدائی وکٹ اس وقت گر گئی جب اوپنر صاحبزادہ فرحان پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد کپتان سلمان آغا اور صائم ایوب نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پانچ اوورز میں سکور 70 تک پہنچا دیا۔

سلمان آغا نے نے صرف 40 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان نے بھی نصف سنچری بنائی، انہوں نے 36 گیندوں پر 53 رنز سکور کیے تاہم سٹار بلے باز بابر اعظم ایک اور مایوس کن اننگز کھیلتے ہوئے صرف 5 گیندوں پر 2 رنز بنا سکے۔  

آسٹریلیا کی طرف سے پانچ بولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جن میں ایڈم زامپا بہترین کارکردگی دکھانے والے بولر رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

199 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 16ویں اوور میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 35 اور  میتھیو شارٹ 27 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بولنگ میں پاکستان کی جانب سے سپنرز چھائے رہے جنہوں نے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، ابرار احمد اور شاداب خان نے تین تین اور عثمان طارق نے دو آسٹریلین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سیریز کا آخری اور تیسرا میچ کل (اتوار کو) لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان: صاحبزادہ فرحان، سائم ایوب، سلمان آغا (کپتان)، بابر اعظم، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، ابرار احمد، نسیم شاہ، عثمان طارق

آسٹریلیا: میتھیو شارٹ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش (کپتان)، کیمرون گرین، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، میٹ رینشا، کوپر کونوولی، زیویئر بارٹلیٹ، شان ایبٹ، میتھیو کوہن مین، ایڈم زامپا

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ