ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہفتے کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے کہا ہے کہ جو حکومت پاکستان کی ہدایت ہو گی وہ ہی کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہفتے کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے کہا ہے کہ جو حکومت پاکستان کی ہدایت ہو گی وہ ہی کیا جائے گا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت ملک میں نہیں ہیں۔ ’جب وہ آئیں گے تو اس کے بعد ہی حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے تابع ہیں۔ جو حکومت کہے گی ہمیں وہی کرنا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ میں نے آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں بھی یہی کہا تھا کہ آپ دوہرا معیار نہیں رکھ سکتے ہیں، کہ ایک ملک کے لیے آپ کہیں جو مرضی جب مرضی فیصلہ کر لے اور دوسرے ملک کے بالکل ہی الگ فیصلہ کریں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اسی لیے ہم نے یہ سٹینڈ لیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور بنگلہ دیش کو ہر صورت ورلڈ کپ میں کھیلانا چاہیے۔ وہ ایک بڑا سٹیک ہولڈر ہے اور ان کے ساتھ یہ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔‘

اگر حکومت پاکستان کہتی ہے کہ ورلڈ کپ نہیں کھیلنا تو پھر وہ 22ویں ٹیم لے آئیں۔‘

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 جو سات فروری سے انڈیا اور سری لنکا میں شروع ہونے جا رہا ہے، کے دوران میچز کے لیے اپنی ٹیم انڈیا بھیجنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کے اس موقف کی حمایت کی تھی۔

تاہم آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اس موقف کو تسلیم نہیں کیا اور انڈین میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ