ایران پر حملوں کے پہلے ہفتے میں امریکہ کے 11.3 ارب ڈالر خرچ: رپورٹ

پینٹاگون نے کانگریس کو ایک نجی بریفنگ میں بتایا کہ ایران پر حملوں کے پہلے ہفتے میں 11.3 ارب ڈالر خرچہ آیا۔

11  مارچ، 2026 کو جنوبی مغربی انگلینڈ میں رائل ایئر فورس فیرفورڈ کے رن وے پر امریکی فضائیہ کے B-1 لینسر بمبار طیارے میں عملہ جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک منیشنز لوڈ کر رہا ہے (اے ایف پی)

پینٹاگون نے کانگریس کو بتایا ہے کہ ایران پر حملوں کے پہلے ہفتے میں 11.3 ارب ڈالر خرچہ آیا۔ یہ بات ایک ایسے شخص نے بتائی جو اس بریفنگ سے واقف ہے۔

پینٹاگون نے یہ تخمینہ کانگریس کو اسی ہفتے کی ایک نجی بریفنگ میں پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق صرف جنگ کے پہلے ویک اینڈ میں پانچ ارب ڈالر ہتھیاروں پر خرچ ہوئے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے کہا تھا کہ وہ جنگی اخراجات کے لیے کانگریس سے اضافی فنڈز کی منظوری مانگے گی، لیکن فی الحال یہ معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔

سینیٹر راجر وکر، چیئرمین سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی، نے بدھ کو کہا کہ انہیں اس ماہ کسی اضافی بجٹ کی درخواست کی توقع نہیں۔

بدھ کو ایران نے تجارتی بحری جہازوں پر فائرنگ کی اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، جس سے پہلے ہی دباؤ کا شکار توانائی کے عالمی بازار مزید تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

یہ حملے اس 12 روزہ اسرائیلی اور امریکی بمباری کے جواب میں کیے گئے جس نے ایران کی تجارت اور ایندھن کی سپلائی لائنوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

ایران کی جوابی کارروائی نے علاقائی تجارت کو الٹ پلٹ دیا ہے، خلیج سے نکلنے والے ایندھن اور کھاد کی ترسیل میں سنگین خلل پیدا ہوا ہے اور دنیا کے مصروف ترین فضائی راستوں میں سے ایک شدید دباؤ میں ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دونوں جانب سے حملے جاری ہیں اور فریقین مقابلہ جاری رکھنے پر بضد ہیں۔

بدھ کی شب تہران میں لوگوں نے شدید دھماکوں، فضائی حملوں اور اینٹی ایئرکرافٹ گنز کی فائرنگ کی آوازیں سنیں۔

ڈرونز کی آوازیں بھی پورے شہر میں سنائی دیتی رہی۔ ایک شخص نے بتایا کہ شہر کے اوپر دھوئیں اور آگ کے شعلوں نے آسمان کو ابر آلود کر دیا تھا اور فضا میں بارودی مواد اور پٹرول کی تیز بو تھی۔

ادھر اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے مربوط اہداف پر حملے کیے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرینکے مطابق لبنان میں سات لاکھ 59 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 92 ہزار شامی سرحد پار کر چکے ہیں۔

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کارگو ٹریفک کو مؤثر طور پر روک دیا ہے جبکہ خلیجی تیل کی تنصیبات اور ریفائنریاں بھی نشانہ بنائی جا رہی ہیں تاکہ عالمی معاشی دباؤ بڑھایا جا سکے۔

لڑائی کے آغاز کے بعد سے اب تک اس علاقے میں کم از کم 12 بحری واقعات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سات ملاح مارے گئے۔

امریکہ نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کا وعدہ کیا ہے اور ایران کی بحریہ اور بندر عباس کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی فوج نے بتایا کہ 16 ایرانی مائن بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا