یمن میں حوثیوں کی طرف سے جاری کردہ ایک وڈیو میں بحیرہ احمر میں ’میجک سیز‘ نامی بحری جہاز کو آگے بڑھنے سے خبردار کرتے، نشانہ بناتے اور ڈوبتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔
حوثی
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی فوج نے یمن کے حوثیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے، حالانکہ امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس وقت ان کا مشن کیا تھا۔